‫ترکی کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں استنبول ایئرپورٹ کا جوش

استنبول کی سبھی فلائٹ 6 اپریل سے استنبول کے نئے ہوائی اڈہ میں منتقل ہوگی۔ اس خبر نے ترکی کی معیشت بشمول شہری ہوا بازی، سیاحت اور ریئل اسٹیٹ کے سیکٹر میں نیا جوش بھر دیا ہے

استنبول، اپریل 3، 2019/پی آر نیوز وائر/– آخرکار سرکاری طور پر استنبول کا ایئرپورٹ 29 اکتوبر 2018 کو کھول دیا گیا اور اپریل کے پہلے ہفتہ میں ایئرپورٹ پر باضابطہ نقل و حمل کا کام شروع ہوجائےگا۔ 200 ملین مسافروں کی سہولت والا استنبول ایئرپورٹ دنیا کے سب سے بڑے ایئرپورٹ میں سے ایک ہے۔

https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_gte828r4/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1(https://mma.prnewswire.com/media/845798/Istanbul_Airport.jpg)

استنبول مشرق اور مغرب، یوروپ اور ایشیا کے درمیان پوری تاریخ کے دوران ایک پُل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس لحاظ سے اس نئے ایئرپورٹ کی وجہ سے شہری ہوابازی کے شعبہ میں یہ شہر اب مزید فعال ہوجائے گا۔ ترکی کے مختلف خطوں میں ریئل اسٹیٹ کا کام کرنے والی سب سے بڑی ریئل اسٹیٹ کمپنی انتالیا ہومس املاک انک (Antalya Homes Emlak Inc) کے چیئرمین بیرام ٹیکسے (Bayram Tekce) نے استنبول ایئرپورٹ کو ترکی معیشت اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لئے نئی ڈرائونگ طاقت قرار دیا ہے۔

” نہ صرف بس ایک ایئرپورٹبلکہ استنبول ایروٹراپلس ہوسکتا ہے۔”

ٹیکسے نے کہا ہے کہ استنبول ایئرپورٹ ترکی کے لئے لائحہ عمل کی مناسبت سے بہت ہی اہم پروجیکٹ ہے، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروجیکٹ مزید سرمایہ کاری کے لئے استنبول کے برانڈ ویلو میں مزید اضافہ کرے گا اور یہ نیا ایئرپورٹ  بین الاقوامی شہری ہوا بازی میں استنبول کو ایک “ہب” بنا دے گا:

“منصوبے سے ظاہر ہے کہ استنبول ایئرپورٹ میں 2025 تک تقریبا 225,000 لوگ کام کریں گے جس کی گھریلو آمدنی میں حصہ داری $4.2 بلین کی ہوگی۔ اس میگا پروجیکٹ کا جی این پی (GNP) میں تقریبا 4.9% شیئر ہوگا۔ ان اعداد وشمار بتانے کےلئے ظاہر ہے کہ ترکی کے لئے یہ کتنا اہم منصوبہ ہے۔”

“بیرونی باشندوں کو پراپرٹی کے فروخت سے استنبول ایئرپورٹ میں آئے گی تیزی۔”

استنبول ایئرپورٹ ترکی کی سب سے اہم ترین سرمایہ کاری میں سے ایک ہے، جس کا ریئل اسٹیٹ اور سیاحت کے سیکٹر پر مثبت اثر پڑے گا۔ ٹیکسے نے وضاحت کی کہ ترکی میں بیرونی باشندوں کے ذریعہ ملکیت کی خریداری میں اول مقام پر ہے اور اس کے بعد  ترکی میں بیرونی ممالک کے باشندوں کے ذریعہ پراپرٹی کی خرید میں مزید اضافہ ہوگا:

” گزشتہ برس 40,004 پراپرٹی بیرون ممالک کے باشندوں کو فروخت کی گئی۔ 2019 کے پہلے دو مہنے میں گزشتہ سال اسی میعاد کے مقابلہ فروخت میں 87% کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سال استنبول ایئرپورٹ کی وجہ سے اس فروخت میں مزید تیزی آئے گی۔ بیرون ممالک کے باشندوں کے لئے پراپرٹی خریدنے کے لئے ترجیحی مقام ہے۔ گزشتہ سال استنبول میں 14,270 پراپرٹی فروخت کی گئی تھی۔ ہم اندازہ لگاتے ہیں کہ یہ تعداد اگلے 3 سالوں میں تین گنی ہوجائے گی اور سالانہ یہ 30,000 سال پہنچ جائے گی۔ ہم یقین کرتے ہیں کہ استنبول، انتالیا اور ترابزن میں ہمارے دفاتر کا کام بہت زیادہ ہوگا۔”

ٹیکسے نے تفصیل سے بتایا کہ استنبول ایئرپورٹ ترکی کی معیشت کو مستحکم کرنےکی قوت ثابت ہوگی:

“انگلینڈ میں پی ڈبلو سی (PwC) کے مطالعہ کے مطابق شہری ہوا بازی میں کسی بھی ملک کی سیٹ کی اہلیت میں ہر 10% کا اضافہ کا قلیل مدتی معاشی شرح میں 1% حصہ داری ہوتی ہے۔ حالیہ ترقی سے معاشی ترقی کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ اکیلے پی ڈبلو سی (PwC) کا مطالعہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ استنبول ایئرپورٹ کتنی اہمیت کا حامل ہے۔”

رابطہ کریں:
مہمت یلماز
mehmet@wirecon.com
7470636207 44+
wirecon.com

Latest from Blog