‫ہیژو، گوانگژی: گوانگ دونگ – ہانگ کانگ – مکاؤ گریٹر بے ایریا میں تفریحی اور سیاحتی مقام کی تعمیر

ہیژو، چین ، 28 جون، 2019/ژنہوا-ایشیانیٹ/۔۔ ہیژو میونسپل سی پی سی کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 4 جون کو پیپلزگورنمنٹ آف ہیژو سٹی آف گوانگژی، شین فنگ ٹؤرزم گروپ نے کیسون صنعتی زون میں، دونگ رانگ ویلا میں شین فنگ ہاٹ اسپرنگ تفریحی اور سیاحتی ترقی کے منصوبے پر دستخط کی تقریب منعقد کی۔

ہیژو، گوانگ دونگ – ہانگ کانگ – مکاؤ گریٹر بے ایریا سے متصل گوانگ ژی، گوانگ دونگ اور ہونان صوبوں کے سنگم پر واقع ہے۔ یہ گوانگ ژی اور ہانگ کانگ ، مکاؤ گوانگ ژو ہیژو، گیولن ٹورازم گولڈن پیسج پر گوانگ دونگ – ہانگ کانگ – مکاؤ گریٹر بے ایریا میں داخل ہونے کے لیے اولین نمائشی علاقہ ہے۔ ہیژو کا 72.9% علاقہ جنگلات سے ڈھکا ہوا ہے اور یہاں لگ بھگ 500 سو طویل العمر لوگ رہتے ہیں۔ اس شہر کو انٹرنیشنل پاپولیشن ایجنگ اور لانگویٹی گائیڈ کمیٹی، اور انٹرنیشنل جیوگرافیکل یونین کی ہیلتھ اور انوائرمنٹ کمیٹی کی جانب سے”ورلڈ لانگویٹی سٹی” کا لقب دیا جا چکا ہے۔ “ایکو ہیژو، لانگویٹی ریزورٹ” کی ساکھ کے ساتھ ہیژو شہر، گریٹر بے ایریا میں ہیلتھ کیئر، سیاحت اور تفریحی ضروریات کو پورا کرنے، آسائش کے انتظامات، سیاحت اور ہیلتھ انڈسٹری کی ترقی کو تیز کرنے کا عزم رکھتا ہے، اور ایک گریٹر بے ایریا سیاحتی مقام کی تعمیر کے لئے کوشاں ہے۔

یہاں گوئی یانگ- گوانگ ژو تیز رفتار ریلوے اور گوانگ ژو- ہیژو ایکسپریس وے قائم ہے۔ گوانگ دونگ – لیان شین- ہیژو ایکسپریس وے پہلے سے زیر تعمیر ہے جو گریٹر بے ایریا کے ساتھ مربوط ہے اور گریٹر بے ایریا سے دو گھنٹے کی مسافت پر مبنی اقتصادی دائرے میں داخل ہے۔ یہ سرمایہ کاری کو فروغ دے گا اور ثقافتی سیاحت اور صحت کی دیکھ بھال کے منصوبوں کی تعمیر شروع کرے گا جیسے کہ شن فنگ ہاٹ اسپرنگ اور سیاحت کی ترقی کا منصوبہ، ” مینگ لی ہووانگ یو ” کلچر ٹورازم انوویشن ٹاؤن، ہوانگ یاؤلانگ مین اسٹریٹ، نان جیانگ ژی ژی فوریسٹ ہاٹ اسپرنگ ریزورٹ، ژوانگ مے نان جیانگ تفریحی باغ اور ہووانگ یو دونگ تان لینگ میڈیکل اور ہیلتھ انٹی گریشن ڈیموسٹریشن پارک۔ یہ گوانگ ژی کے ثقافتی اور سیاحتی شعبے کے ساتھ مل کر، ہووانگ یو کی قدیم ثقافتی سیاحت کے صنعتی ڈیموسٹریشن زون کی تعمیر کے لئے ہووانگ یو کے قدیم علاقے اور گیپ ماؤنٹین کے قدرتی مقام میں نیشنل فائیواے کے قدرتی مقام کے قیام کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گا اور اس کی توجہ ہیژو میں گوپو پہاڑوں کے نظارے کے مقام، ہووانگ یو کے قدیم ٹاؤن اور ہیژو ہاٹ اسپرنگ کو ٹؤرزم برانڈ اور ڈائمنڈ ٹؤر روٹ میں بدلنے پر ہے۔

گزشتہ سال اپریل اور اس سال مئی میں ہیژو کلچر اینڈ ٹورازم بیورو اور چائنہ ٹریول سروس (ہانگ کانگ) نے مشترکہ طور پر ہانگ کانگ اور مکاؤ میں ہیژو ٹورازم مارکیٹنگ سینٹرز قائم کیے، ہیژو ٹورازم پروموشن ایڈورٹائزنگ اور ہیژو ٹورازم روٹ کی منصوبہ بندی کاآغاز کیا۔عین اسی دوران گوانگ ژو ٹورازم ایسوسی ایشن، شین ژین ٹورازم ایسوسی ایشن اور گوانگ دونگ سیلف – ڈرائیونگ ٹورازم ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون کیا۔ ہیژو نے گزشتہ سال مارچ میں ہیژو شہرمیں مکمل علاقائی سیاحتی زون کی تعمیر کے لئے معاون پالیسیوں اور گرانٹس کا اعلان بھی کیا۔ گانگڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ سے ٹریول ایجنٹس نے گانگڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں سیاحتی مارکیٹ کو مزید مستحکم بنانے اور وسیع کرنے کے لئے ہیژو تک بڑی سیاحتی ٹیموں کا انتظام کیا۔

ہیژو گوانگ دونگ ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے سیاحوں کے درمیان مزید اور زیادہ مقبول ہوتا جا رہا ہے۔ ہووانگ یو کے قدیم ٹاؤن اور گوپو پہاڑوں کے نظارے کے مقام کی 2017 گوانگ دونگ انٹرنیشنل ٹورازم انڈسٹری ایکسپو میں گوانگ دونگ کے لوگوں کے پسندیدہ مقامات کے طور پر درجہ بندی کی گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق 2018 میں، 32.158 ملین مقامی سیاح ہیژو آئے، (ان میں سے تقریبا 7 گریٹر بے ایریا کے سیاح بن گئے) اور 38.49 بلین یوآن سیاحت کی کھپت تجربے میں آئی, بالترتیب 47.85% اور46.44% سال بہ سال اضافہ ہوا۔ رواں کاروباری سال کے پہلے عشرے میں، 10.5501 ملین مقامی سیاح ہیژو آئے بشمول گریٹر بے ایریا سے 7.06 ملین، اور 11.689 بلین یوآن سیاحت کی کھپت تجربے میں آئی اور بالترتیب 30.06% اور31.24% سال بہ سال اضافہ ہوا۔

ذریعہ: ہیژو میونسپل سی پی سی کمیٹی کا پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ

منسلک تصویر کے لنکس:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=339531
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=339535

 

 

Latest from Blog