چنگدو نے اسپورٹس ایونٹس کی ورلڈ سٹی بننے کے لیے اپنی کوشش جاری رکھی ہوئی ہے

چنگدو، چین، 27 جولائی 2019/ژنہوا-ایشیانیٹ/– چنگدو میونسپل پیپلزگورنمنٹ کی جانب سے 8 سے 18 اگست 2019 تک 18ویں ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز(حوالے کے طور پر ڈبلیو پی ایف جی کہا جاتا ہے) منعقد کرائے جائیں گے ۔ آج تک، 34 ممالک اور خطوں بشمول امریکا، آسٹریلیا اور کینیڈا سے ایتھلیٹس نے مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے سرکاری ویب سائٹ پر اندراج کرالیا ہے۔

ڈبلیو پی ایف جی ہر دوسرے سال منعقد ہونے والا ایک بین الاقوامی ایونٹ ہے، یہ پولیس اور فائر فائٹرز کے درمیان باڈی بلڈنگ کوفروغ دینے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ پہلی ڈبلیو پی ایف جی 1985 میں سان جونز،کلیفورنیا میں منعقد ہوئی تھی۔

جب پوچھا گیا کہ اس سال کی تقریب کے لئے چنگدو کا انتخاب کیوں کیا گیا تو ڈبلیو پی ایف جی ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک ممبر ڈینی برڈکٹر کا کہنا تھا کہ “ان شہروں کا بوجھ یقینا موجود ہے جنہوں نے بولی کے لیے درخواستیں دیں۔ آخر میں ہمیں تحقیقات کے ذریعے پتہ چلا کہ چنگدو دوسروں کی بہ نسبت جوش و خروش، عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور پنڈال کی تیاری کے ساتھ زیادہ متاثر کن ہے۔2011 سے میں نے شہر میں 7 دورے کیے اور اس کی زبردست ترقی کا مشاہدہ کیا۔ شہر قدرتی طور پر ابھرا ہے”۔

ڈینی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ ڈبلیو پی ایف جی ایشیا میں شروع ہورہا ہے، ہم ایونٹ میں مزید ممالک اور شہروں کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔ دلچسپ ثقافت اور عالمی شہرت یافتہ کھانوں کے ساتھ چنگدو آس پاس کے ممالک اور علاقوں سے سیاحوں کے گروہوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گا۔ چنگدو میں اس ایونٹ کی میزبانی اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ہے”۔

درحقیقت، ڈبلیو پی ایف جی کے علاوہ چنگدو کو عالمی کھیلوں کی تقریبات کی میزبانی کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے جیسے کہ سمر یونیورسیاڈ 2021 اور ورلڈگیمز 2025۔ چین میں قدیم ترین شہروں میں سے ایک کے طور پر (4,500 سال قدیم تہذیب اور 2,300 سالہ شہری تاریخ) چنگدو طویل عرصے سے اس کے موٹے پانڈو اور منہ پانی لے آنے والے مسالے دار کھانوں کے لئے مشہور ہے۔ حالیہ برسوں میں اس کی ترقی نے دنیا کو حیران کردیا ہے۔ نومبر 2018 میں شہروں کی ریٹنگ شائع کرنے والی مستند ایجنسی دی گلوبلائزیشن اور ورلڈ سیٹیز گروپ اینڈ نیٹ ورک نے ورلڈ سٹی رجسٹر 2018 پر چنگدو کو 71واں رینک دیا تھا، عالمی امیدواروں کے درمیان بیجنگ ، شنگھائی، گوانگ ژو اور شین ژین چین کے بڑے حصے شامل تھے۔

کھیلوں کے ایونٹس کی فروغ پاتی ہوئی ترقی شہر کے شاندار عروج کی ایک واضح علامت ہے۔ شہر خود کو دنیا کا نامورشہربنانے کے لیے کوششیں کررہا ہے، 2018 نے صرف چنگدو میں 21 بڑے بین الاقوامی کھیلوں بشمول آئی ٹی یو ٹرائتھلون ورلڈکپ، ایف آئی بی اے 3×3 چنگدو انٹرنیشنل چیلنج میچ، ایشیا بیڈمنٹن ایلیٹ ٹور، چنگدو اوپن (اے ٹی پی 250 ٹینس ٹورنامنٹ) اور آئی ٹی ایف جونیئر ماسٹرز، ایونٹس کے کامیاب نتائج کو دیکھا ۔

منصوبے کے مطابق چنگدو میں 2018 سے 2020 تک 67 بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹس منعقد ہوں گے جن میں 50% بین البراعظمی یا اس سے زیادہ اور40٪ ذاتی ملکیت کے برانڈز اور مقامی ثقافتی خصوصیات کے حامل ہوں گے۔

تیانفواووتی سٹی جس نے پہلے ہی تعمیر شروع کردی ہے تقریبا 85 مربع کلومیٹر علاقے پر تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔ عالمی کھیلوں کے شہر چنگدو کی تعمیر کو مضبوط بنانے کے لئے یہ بنیادی منصوبہ ہے۔ جیسا کہ منصوبہ بندی میں وضاحت کی گئی ہے کہ تیانفواووتی سٹی کو فٹنس اور تازگی، کھیل اور سیاحت، اسپورٹس ٹریننگ، صحت مند زندگی اور طبی نگہداشت کے لیے ایک ایونٹ کے مقام کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ مستقبل میں چنگدو کے لیے مزید عالمی معیار کے ایونٹس کی میزبانی کی راہ ہموار کرتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مقامی حکومت نے قومی فٹنس کو کھیلوں کی صنعت کی ترقی کے ایجنڈا میں بھی شامل کرلیا ہے۔ جزوی طور پر مکمل تیانفو گرین وے مقامی شہریوں کے لیے فٹنس اور تفریحی سرگرمیوں کے لیے اور مخصوص کھیلوں کے ایونٹس کے انعقاد کے لئے ترجیح بن گیا ہے۔ عام معلومات بتاتی ہیں کہ ایونٹس جیسے کہ اس سال کے بیچ والی بال اور سلو-پچ سافٹ بال، ڈبلیو پی ایف جی تیانفو گرین وے پر منعقد کرے گا۔

تیانفو گرین وے 16,930 کلومیٹر کی کل منصوبہ بندی کی حد کے ساتھ دنیا میں سب سے طویل ترین گرین وے نظام کی ایک علامت ہے۔ گرین وے اور اس کی مددگار سہولیات 2035 میں مکمل ہو جائیں گی۔

مزید کیا ہے، دنیا بھر میں ہوا بازی کے نیٹ ورک نے بھی “کھیلوں کے عالمی شہر” بنانے کے لئے شہر کی ترقی کو فروغ دیا ہے۔ اب 116 بین الاقوامی (علاقائی) راستے دستیاب ہیں، چنگدو جنوب مغربی چین میں ایک واحد شہر ہے جو اپنی فضائی رسائی دنیا میں پانچ براعظموں تک پھیلا رہا ہے ۔ چنگدو میں دوسرا ہوائی اڈہ تیانفو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے 2021 کے پہلے ششماہی میں مکمل ہونے اور اس کے فعال ہونے کی توقع کی جا رہی ہے ۔ اس وقت، چنگدو دو ہوائی اڈے رکھنے والا چینی سرزمین کا تیسرا شہر بن جائے گا۔

انٹرنیشنل یونیورسٹی اسپورٹس فیڈریشن کے چیئر میٹیٹسن نے 2021 میں 31 ویں سمر یونیورسیاڈ کی چنگدو کی میزبانی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ” چنگدو بہت اچھے بنیادی ڈھانچہ اور بہت سے یونیورسٹیوں اور یونیورسٹی کے طلباء کا حامل ہے۔ وہ سخت محنتی اور پیشہ ور ہیں، اور یونیورسیاڈ کی اچھی سمجھ رکھتے ہیں۔ وہاں کے بارے میں فکر کی کوئی بات نہیں۔”

ذریعہ: چنگدو میونسپل پیپلزگورنمنٹ

Latest from Blog