زیامن میں معلومات کے تبادلے کو فروغ دینے کے لئے سلک روڈ میری ٹائم انٹرنیشنل کوآپریشن فورم کا انعقاد۔

زیامن، چین، 10 ستمبر 2019/ژنہوا-ایشیانیٹ/ صوبہ فوزیان کی پیپلز گورنمٹ کے زیر اہتمام سلک روڈ میری ٹائم انٹرنیشنل کوآپریشن فورم (ایس آر ایم ایف) زیامن میں 7 ستمبر سے شروع ہوگئی۔ “تعاون اور رابطے کے ذریعے خوشحالی کا اشتراک” کی تھیم سے منعقد ہونے والے فورم نے چین ، مصر ، جاپان ، فلپائن ، سنگاپور ، سربیا وغیرہ سمیت متعدد ممالک کے سیکڑوں شرکا کو اکٹھا کیا ہے۔

دو روزہ فورم کا مقصد 21 ویں صدی کے میری ٹائم سلک روڈ کے ساتھ سمندری ٹرانسپورٹ کے رابطے کو فروغ دینا ہے۔ اس کا مقصد 21 ویں صدی کی میری ٹائم سلک روڈ سے متعلق بندرگاہ اور جہاز رانی کی صنعتوں کے مابین تبادلہ اور تعاون کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری اور تجارت کی آزادی اور اس کی سہولیات میں بہتری لانا ہے۔

فورم کے دوران سرکاری عہدیداروں اور مختلف بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے 21 ویں صدی میں سلک روڈ میری ٹائم تیار کرنے کے اپنے تجربے کو موثر انداز میں بیان کیا۔

اس فورم میں تعاون کو بڑھانے اور رابطوں کو فروغ دینے کے ذریعے مشترکہ خوشحالی کے حصول پر توجہ دی گئی۔ مختلف تنظیموں کے ماہرین کا خیال ہے کہ اکیسویں صدی کے میری ٹائم سلک روڈ کے ذریعے سے تمام ممالک اور اضلاع میں مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سلک روڈ میری ٹائم ٹرانسپورٹ اتحاد کو بندرگاہوں اور ایئر لائنز کے 100 سے زیادہ لاجسٹک انٹرپرائزز کی تائید حاصل ہے جبکہ اگست 2019 کے آخر تک ، 50 سلک روڈ میری ٹائم ٹرانسپورٹ روٹس1,092 مرتبہ فعال ہوچکے ہیں۔

دریں اثنا ، ماہرین نے پالیسی پر تبادلوں ، مکالموں اور تکمیلی تعاون کے معاملے میں مزید ممالک اور سماجی کوششوں کو شامل کرنے اور اس کے ساتھ گہری وابستگی رکھنے پر زور دیا ہے۔

چین اکنامک انفارمیشن سروس کی جانب سے فورم کے دوران جاری کیے گئے فورم کے ایک اہم نتائج کے مطابق سلک روڈ میری ٹائم (2019) پر بلیو پیپر کی تعمیر نے شاہراہ ریشم سمندری ساحل کی تعمیر پر بین الاقوامی تعاون پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے ۔

سلک روڈ میری ٹائم انٹرنیشنل کوآپریشن فورم (ایس آر ایم ایف) کی میزبانی 7 ستمبر سے 8 ستمبر تک صوبہ فوجیان کی پیپلزگورنمنٹ نے کی جس میں عوامی جمہوریہ چین کی وزارت برائے امور خارجہ ، عوامی جمہوریہ چین کی وزارت ٹرانسپورٹ،عوامی جمہوریہ چین کے کسٹمز کی عمومی انتظامیہ نے مشترکہ ایڈوائزری کے طور پر خدمات انجام دیں جبکہ عوامی جمہوریہ چین ، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) ، چین واٹر بورن ٹرانسپورٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، چائنا کوسکو شپنگ کارپوریشن لمیٹڈ، چین پورٹس اینڈ ہاربرز ایسوسی ایشن، انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پورٹس اینڈ ہاربرز(آئی اے پی ایچ ، ہانگ کانگ کنٹینر ٹرمینل آپریٹرز ایسوسی ایشن کا تعاون حاصل رہا۔

ذریعہ: صوبہ فوجیان کی پیپلزگورنمنٹ

Latest from Blog