‫غیر ملکی صحافیوں نے شین یانگ، چین پر گہری توجہ دیتے ہوئے اس شہر کی دلکش ثقافت اور اس کی معاشی ترقی کو سراہا

شن یانگ،چین،12 ستمبر،2019/ ژنہوا۔ ایشیا نیٹ/– شن یانگ میونسپل گورنمنٹ کے انفارمیشن آفس کے مطابق پہلی بار یکم سے 5 ستمبر تک ایجنسی پرنسا لاتینا ، ٹوکیو شمبن ، اسپین کی ایجنسیا کولپیسا ، پرتگال کی لوسا نیوز ایجنسی کے صحافیوں اور میڈیا کے نمائندوں نے شن یانگ، چین کا دورہ کیا۔ یہ غیر ملکی صحافیوں کے لئے شن یانگ کی معاشی ترقی کا گہرائی سے مطالعہ کرنے اور شن یانگ کی دلکش ثقافت کا ذاتی تجربہ کرنے کے لئے ایک اچھا موقع تھا۔

غیر ملکی صحافیوں نے شن ینگ بریلیئنس بی ایم ڈبلیو فیکٹری، چائنیز انڈسٹری میوزیم ، شن یانگ یونڈا گروپ ، شن یانگ شینگ جینگ ایمبرائڈری کلچر، مکڈن پیلس ، شن بے نئے ضلع میں رائس ڈریم اسپیس فارم لینڈ ، شن یانگ ایکروبیٹک ٹروپ اور دیگر مقامات پر فیلڈ انٹرویوز اور تحقیقات کیں۔ وہ شمال مشرقی چین کے وسطی شہر شن یانگ کی روایات ، جدیدیت ، لوک رواج اور ثقافت میں محو ہرکر رہ گئے جہاں صحافیوں کو دستکاری کی پیداوار سے لیکر بڑے پیمانے پر سازو سامان کی تیاری اور ڈرون ریسرچ اور ترقی تک ہر چیز نے متاثر کیا۔

آسٹریلیا کی ایسوسی ایٹڈ پریس کے سی ای او بروس ڈیوڈسن نے کہا کہ شن یانگ ایک بہت ہی جدید بڑا شہر ہے جس میں صاف اور ستھری سڑکیں ہیں۔ یہاں کے صنعتی پارک میں بہت سارے کاروباری ادارے بھی اپنی موجودگی رکھتے ہیں جہاں بہت سارے نئے پراجیکٹ تیار ہوئے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ شن یانگ اس گراںقدر پرکشش سرزمین میں سرمایہ کاری کے لئے دنیا بھر سے مزید کاروباری اداروں کو اپنی جانب راغب کرے گا۔

2 ستمبر کو غیر ملکی صحافی شن یانگ میں ایکسپو سائٹ پر 18 ویں سالانہ چینی بین الاقوامی ایکیوپمنٹ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے افتتاح کے موقع پر شاندار سازوسامان تیار کرنے والی مصنوعات کی جانب متوجہ ہوئے۔ لوسا نیوز ایجنسی کے ایک رپورٹر جواؤ پیمینتا نے شن یانگ کے اعلی ترین قدرتی مناظر اور پرسکون آب و ہوا والے ماحول کو بہت سراہا۔ یہ ان کے لئے بعید از قیاس ہے کہ شن یانگ اتنے بین الاقوامی سطح پر معروف سامان سازی کی مصنوعات تیار کرنے اور انہیں بیرون ملک برآمد کرنے کی ممکنہ صلاحیت کا حامل ہے۔ اس دورے کے دوران ، پرینسا لاتینیا کے رپورٹر نے “چین نے سازوسامان کی تیاری میں سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کو نمایاں کیا ہے” کے عنوان سے مختصر تحریر کا اجراء کیا۔

شن یانگ کے شہر تائی زی میں بی ایم ڈبلیو فیکٹری کی پروڈکشن ورکشاپ میں صحافی اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب انھوں نے بہت سے روبوٹس کو جدید اسمبلی لائنوں پر طریقہ کار کے تحت آٹو پارٹس جوڑتے ہوئے دیکھا جس پر انھوں نے شن یانگ کی مینوفیکچرنگ کی زبردست طاقت کو سراہا۔ شن یانگ میں چینی صنعتی میوزیم میں مختلف قسم کی صنعتی نمائشوں کا دورہ کرتے ہوئے صحافیوں نے چین کی صنعتی ترقی اور تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا۔ ٹوکیو شمبن سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی چی ہیا سوبوئی نے کہا کہ ” شن یانگ کی معیشت اب ترقی کی شروعات کر رہی ہے اور میں اس کے بارے میں جاپانیوں کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔”

مکڈن پیلس میوزیم اور شن یانگ ایکروبیٹک ٹروپ کے دورہ کے موقع پر صحافی چین کی قدیم اور شاندار ثقافت سے متاثر ہوئے۔ شن بے کے نئے ضلع شن بے کے رائس ڈریم اسپیس فارم لینڈ میں صحافی شن یانگ میں ماحولیاتی زراعت اور جدید زراعت سے متحیر ہوگئے اور اپنی یاد داشت کے لیے بہت ساری تصاویر کھینچی۔ ایجنسیا کولپیسا کی رپورٹر زیگورالداما نے کہا کہ ” شن یانگ نہ صرف ایک روایتی ثقافت والا شہر ہے بلکہ ایک دلکش میٹروپولیس بھی ہے ، مجھے شن یانگ بہت پسند ہے۔”

شن یانگ میونسپل گورنمنٹ کے انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر لیو چیون گئی نے کہا کہ شن یانگ شمال مشرقی چین کا نہ صرف ایک مرکزی شہر ہے بلکہ چین کا ایک مشہور تاریخی اور ثقافتی شہر اور ایک بہترین سیاحتی شہر بھی ہے۔ شن یانگ میونسپل گورنمنٹ کے انفارمیشن آفس کے مطابق شن یانگ چین کا جدید آلات سازی کا اڈہ ہے جو جامع اصلاحات کا قومی پائلٹ زون اور آزاد تجارت کے لئے ایک پائلٹ زون ہے۔ اندرونی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کے ساتھ روایتی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ ہائی اینڈ مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں تبدیل کرتے ہوئے شن یانگ اپنی جدت طرازی اور ترقی کی رفتارمیں اضافہ کررہا ہے۔

ذریعہ: شن یانگ میونسپل گورنمنٹ کا انفارمیشن آفس

منسلک تصویر کا لنک:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=344777

Latest from Blog