Facebook
RSS

ووشی، چین، 18 نومبر، 2019 / پی آر نیوزوائر/– حال ہی میں، زوزن نے اپنی اعلی معیار کی مصنوعات اور عمدہ خدمات کی وجہ سے ایک بار پھر پاکستان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے دیوہیکل کے اینڈ ایمز کی حمایت حاصل کرلی ہے۔

ٹیکسٹائل کی صنعت، جو پاکستانی معیشت کا ستون ہے، کے لئے ایک انڈسٹریل بوائلر اہم سازوسامان کا ایک حصہ ہے۔ کے اینڈ ایمز (پرائیوٹ) لمیٹڈ ایک ٹیکسٹائل انٹرپرائز ہے جس میں پوری صنعتی سلسلے کی پیداواری صلاحیت موجود ہے۔ اس کے کاروبار میں بنائی، رنگائی، کڑھائی، کپڑوں کی کٹائی اور سپلائسنگ اور لباس کی تکمیل اور پیکیجنگ شامل ہے۔

کچھ سال پہلے، کے اینڈ ایمز نے زوزن سے SZL سیریز کے کوئلے سے چلنے والے اسٹیم بوائیلرز اور YLW سیریز کے کوئلے سے چلنے والے تھرمل آئل ہیٹر خریدے تھے۔ وہ اب تک پائیداری کے ساتھ چل رہے ہیں اور پیداواری لائن کو قابل اعتماد اور مناسب حرارت کا ذریعہ فراہم کرتے ہیں۔ جیسے جیسے کاروبار میں عروج آیا، کے اینڈ ایمز نے اپنے سازوسامان کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سال ستمبر میں، کے اینڈ ایمز نے YLW سیریز کے کوئلے سے چلنے والے تھرمل آئل ہیٹر کے لئے زوزن کے ساتھ خریداری کے ایک معاہدہ پر دستخط کیے۔

اس طرح کا تھرمل آئل ہیٹر آگ جلانے کے سازوسامان کے طور پر چین گریٹ کو استعمال کرتا ہے۔ یہ 350 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے مختلف درجوں کی حرارت کو اونچے درجہ کی حرارت کا ذریعہ فراہم کر سکتا ہے۔ یہ ایک اعلی درجے کے کنٹرول سسٹم کے ذریعے درجہ حرارت کا بالکل درست کنٹرول حاصل کرتا ہے جو توانائی کے استعمال میں بہتری لاتا ہے۔

کوئلے کی مختلف اقسام کی خصوصیات کے سلسلے میں، زوزن نے گریٹ فرنس آرچ کے ڈیزائن کو بہتر بنایا اور ہوا کی درست تقسیم کو ممکن بنانے اور ایندھن کے استعمال کو بہتر بنانے کے لئے متعدد خودکار ونڈ چیمبرز اور ہوا کی تقسیم کے دروازے تیار کیے۔ ہیٹر کی ساخت تابکاری حرارتی سطح کو بہتر بنانے اور آگ جلانے کے چیمبر میں دھویں کی گرد بننے کے عمل اور اخراج کو کم کرنے کے لئے ایک جدید ڈھانچہ اپناتا ہے۔ ہیٹر کی دیکھ بھال، آپریشن اور صفائی کے کاموں میں سہولت کے لئے راکھ کی صفائی کا مؤثر ڈھانچہ مرتب کیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں، زوزن YLW تھرمل آئل ہیٹر کامیابی کے ساتھ بذریعہ جہاز روانہ کردیا گیا تھا۔ اسےمحض بجلی سے سوئچ آن کرکے فوری طور پر آپریشن میں لایا جاسکتا ہے۔

زوزن کے بارے میں

1988 میں اپنے قیام کے بعد سے، ووشی زوزن بوائیلرز کمپنی لمیٹڈ کی سالانہ پیداوار کا پیمانہ 2,000 سیٹوں سے تجاوز کر چکا ہے؛ زوزن نے خصوصی سازوسامان کا پی آر سی گریڈ اے مینوفیکچرنگ لائسنس، خصوصی سازوسامان کا پی آر سی گریڈ بی آر II مینوفیکچرلائسنس، ASME “S” (پاور بوائیلرز) اور “U” (پریشر ویسلز) اسٹامپس حاصل کیا ہوا ہے اور ISO9001:2000 پاس کیا ہے۔ زوزن نے پاکستان میں ٹیکسٹائل، فیڈ اور دیگر صنعتوں کے لئے باقاعدہ منظم بوائلرحل فراہم کیے ہیں۔

ویب : https://en.zozen.com

رابطہ : زوزن 68530066-520-86+ info@zozen.com

ہینان آزاد تجارتی بندرگاہ نے چین کے لئے ...

ہائیکو، چین، 17 ستمبر، 2020 / پی آر نیوز وائر/ ...

ہینگٹانگ قدرتی توانائی اورسمندری شراکت د...

سوژو،چین،10ستمبر،2020 /پی آر نیوزوائر/ -- 6ستمبر کوچینی مرکزی ٹی وی ...

شینیانگ: چھٹے دریائے ہن سمفونک میوزک فیس...

شین یانگ ، چین، 9 ستمبر، 2020 / سنہوا- ایشیا ...

‫ٹیکنو موبائل نے سونی کا پہلا 64 MP کیمر...

[caption id="" align="alignleft" width="260"] ٹیکنو کیمون 15 پریمیئر[/caption] ہانگ کانگ،17مارچ،2020/پی آر ...

‫او سی اے :ایشین بیچ گیمز سانیا 2020مقرر...

ہائیکو،چین،10مارچ 2020, /ژن ہوا-ایشیا نیٹ / --اولمپک کونسل آف ایشیا ...

‫سی این پی سی نے COVID-19 وباء کے باوجود...

بیجنگ ، 6 مارچ ، 2020 / پی آر نیوز ...

انڈونیشیا کے صدر نے ملک کی سب سے بڑی مرب...

سہولت میں 15 ٹریلین انڈونیشی روپیہ (یو یس ڈالر 1.1 ...

ژیان چین میں کورونا وائرس کے پھیلاوٗ کے ...

ژیان،چین،23 فروری ،2020/سنہوا –ایشیا نیٹ /--جیسے جیسے چین کوررونا کے ...

چین کے مینوفیکچرنگ شہر ڈونگ گوان کا مقام...

ڈونگ گوان ،چین ، 15 فروری ، 2020 / سنہوا- ...

یو کے اے ایس نےاے ابی اے سی کے سینٹر آف...

لندن، 12 فروری،2020 /پی آرنیوزوائر/ -- اے بی اے ...

    اکتوبر 2020
    پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
     1234
    567891011
    12131415161718
    19202122232425
    262728293031  

    آرکائیوز