سترہ ممالک کے نمائندگان نے رائزن انرجی کی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

نینگبو،چین، 29 نومبر 2019 پی آرنیوزوائر — سترہ سے زائد ممالک کے صنعتی ،تجارتی اور کاروباری تنظیموں کے نمائندگان کے ایک 40 رکنی وفد نے نومبر میں چین کی شمسی تونائی بنانے والی کمپنی رائزن انرجی کمپنی لمیٹیڈ کا دورہ کیا۔ان ممالک کی سرحدیں چین کے روڈاینڈ بیلٹ منصوبے کے ساتھ ہیں جن میں سے سلواکیہ،برونائی اور پانامہ کے نمائندگان حاضرین میں شامل تھے۔رائزن انرجی کے پیداواری سہولیات کا دورہ کرنے اور کمپنی کی نشوونما اور اسکی مارکیٹ میں فراہم کردہ اشیا کے بارے میں جاننے اور کمپنی کے اعلی افسران سے بات کرنے کے بعد وفد میں شامل نمائندگان بہت زیادہ متاثر ہوئےاور رائزن انرجی کی بیلٹ اینڈ روڈ کے لیے خدمات کو سراہا۔Risen Energy has been achieving significant results in markets along the Belt and Road route and foresees continued, stable growth in overseas markets

2013 میں جب چین نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ متعارف کرایا تو رائرن انرجی جواس وقت اپنے کاروبار کو عالمی سطح پر بڑھانے کی منصوبہ بندی کررہا تھا اسی وقت سے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے وابستہ ہو گیا۔اس کے ساتھ کمپنی نے اپنے غیر ملکی پاورپلانٹس کے شراکتداروں کے ساتھ اپنی شراکت کو مستحکم کرتے ہوئے ان ممالک کی مارکیٹوں میں اپنی پہچان بنائی جہاں پر بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ چل رہاتھا۔ان ممالک میں یوکرائن،قازقستان،درغیزستان اور ویتنام شامل ہیں ۔رائزن انرجی دنیا بھر میں برقی حرکی توانائی بنانے والے پلانٹس میں سرمایہ کاری کررہی ہے اور اس طرح دنیا بھر میں توانائی کی تبدیلی میں کردار ادا کررہی ہے۔

رائزن انرجی چین کی شمسی توانائی بنانے والی پہلی کمپنی ہے جس نے قازقستان میں برقی حرکی قوت سے توانائی بنانے والے پلانٹس میں سرمایہ لگایا اور یہ سرمایہ کاری جاری رکھی ہے۔کمپنی نے یورپین بینک کے ساتھ قازقستان میں کمپنی کے ایک 63 میگاواٹ اور 40 میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے کو دوبارہ بنانے اور اس کے نشوونما کے لیے سرمایہ کی فراہمی کا معاہدہ کیا۔رواں سال کے جولائی میں رائزن انرجی نے ملک کے چولاکوگان کے دیہی ضلع میں اپنے دوسرے ای پی سی منصوبے پر تعمیراتی کام شروع کیا۔

بین الاقوامی برقی حرکی توانائی کی مارکیٹ کے بکھرے ہونے کے باوجود رائزن انرجی اپنے کاروبار کو وسعت دے رہا ہے اور کئی نئی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں مثالی نتائج حاصل کیے ان مارکیٹوں میں یوکرائن،ویتنام اور پولینڈ کی مارکیٹٰیں شامل ہیں 2019 کے اوائل میں یوکرائن کی توانائی فراہم کرنے کی سب سے بڑی کمپنی ڈونباس فیول اینڈ انرجی کمپنی (ڈی ٹی ای کے)کے ساتھ ایک برقی حرکی توانائی کے ایک نمونہ کی فراہمی کے معاہدے کے بعدرائزن انرجی کو  148میگاواٹ کے ایک ہاف کٹ سیل ہائی ایفیشینسی مونوکرسٹیلائین ماڈیولز کاآرڈر دیا گیا۔اس کی وجہ سے رائزن انرجی یوکرائن کو 2019کے اواخر تک ایک گیگاواٹ کے ماڈدیولز فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ کمپنی کے ویتنام کی مارکیٹ میں شراکت 30 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے ۔جس کے لیے کاروبار بڑھانے کی حکمت عملی کو لاگو کرنے کا شکرگزار ہونا چاہیے۔

رائزن انرجی کے صدر ژی جیان کا کہناتھاکہ: بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ساتھ ہم نئی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں اپنا کاروبار بڑھانے کا عمل جاری رکھیں گے اور ان ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں جو آگے بڑھنے کی اور ترقی کی قابلیت رکھتے ہیں ان مارکیٹوں میں اپنی جگہ بنائے رکھیں گےاور اپنے شراکت کاروں کے ساتھ اپنا تعاون مزید بڑھائیں گے۔اس طرح ہم اس روٹ کے ساتھ والے ممالک کی پائیدار اور قابل تجدید صنعتوں کی ترقی کو فروغ دیں گے۔

تصویر: https://photos.prnasia.com/prnh/20191127/2655444-1

Latest from Blog