شیئر اِٹ گروپ نے نبیل اشرف علی خان کو پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال میں ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر سیلز اینڈ پارٹنر شپ تعینات کر دیا۔

نبیل اشرف علی خان برصغیر میں شیئر اِٹ کی ترقی کا اگلا مرحلہ اپنے نمایاں اور شاندار سیلز ٹریک ریکارڈ پر لے جائیں گے اور نتائج پر مبنی حل فراہم کریں گے۔

سنگاپور، 28 اپریل 2021 /  پی آر نیوز وائر– متعدد مقبول ٹولز اور ڈیجیٹل تفریحی مواد کی ایپلی کیشنز تیار کرنے والی عالمی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی، شیئر اِٹ گروپ نے نبیل اشرف علی خان کو پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال میں سیلز اینڈ پارٹنر شپ کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کے طور پر تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نبیل اشرف علی خان، جو اس وقت شیئر اِٹ کے گلوبل پرفارمنس ہیڈ کو رپورٹ کرتے ہیں، کے پاس مضبوط عوامی قیادت، کامیاب سیلز ٹیمیں بنانے اور کلائنٹس اور ایجنسیوں کو تعلیم دینے، ڈیجیٹل میڈیا اور اشتہارات کے بارے میں سیشن کرنے کا ایک وسیع ٹریک ریکارڈ ہے۔

اپنی تعیناتی پر تبصرہ کرتے ہوئے نبیل اشرف علی خان نے کہا کہ شیئر اِٹ کی اختراع اور ٹیکنالوجی پر توجہ میرے لئے خاص طور پر دلچسپ امر ہے۔ اور لوگوں کو ان کی حکمت عملی کے مرکز میں ہونے کے ساتھ، میں اس سفر کا حصہ بننے کا منتظر ہوں جبکہ ٹیم کے ساتھ مل کر ایک متحرک سیلز فورس تشکیل دے رہا ہوں اور طویل مدتی ترقی کی حکمت عملی پر عمل درآمد کرنے میں مصروف عمل ہوں۔ میں ہمیشہ کمپنی کی توانائی اور اختراع سے متاثر رہا ہوں اور زیادہ باہمی تعاون کے ساتھ اور مرکوز ماحول پیدا کرنے کا موقع ملنے پر بے انتہا خوش ہوں جس سے علاقائی سیلز ٹیمیں پائیدار طریقے سے ہمارے کاروبار کی تعمیر کے لیئے اپنے بنیادی کام پر توجہ مرکوز کر سکیں۔

اپنے نئے کام میں خان شیئر اِٹ کی ایگزیکٹو ٹیم کے ساتھ مل کر سیلز کی حکمت عملی کی نشاندہی اور ان پر عمل درآمد کریں گے اور ملکی و علاقائی فروخت کے مقاصد کا قیام یقینی بنائیں گے جن میں ایڈورٹائزرز میں مزید آگاہی بڑھانا، سیلز پروجیکشن اور مختلف علاقوں میں خدمات حاصل کرنا شامل ہیں۔ وہ برصغیر میں کمپنی کی مجموعی فروخت کی حکمت عملی طے کرنے اور اس پر عمل درآمد کی ذمہ دار سیلز ٹیم کی نگرانی کرنے کے لئے جواب دہ ہوں گے۔

شیئر اِٹ گروپ کے شراکت دار اور عالمی نائب صدر کرم ملہوترا کا کہنا تھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ نبیل کو ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر سیلز اینڈ پارٹنر شپ تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ ہم اپنے کاروبار کو بڑھانے اور موجودہ گاہکوں کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید تقویت دینے کی تیاری کر رہے ہیں جبکہ حل کی پیشکش کو وسعت دے رہے ہیں تو ہماری توجہ کا ایک اہم مرکز صحیح ٹیلنٹ کو محفوظ بنانا رہا ہے۔ خان کی سیلز اور کاروباری ترقی میں وسیع اور گہری مہارت انہیں ہماری طرح بڑھتی ہوئی، عالمی کمپنی کے لئے موزوں بناتی ہے۔ مارکیٹس کے بارے میں ان کا علم جو ہم ان کے وسیع سیلز کے تجربے کے ساتھ خدمات انجام دیتے ہیں ہمیں ترقی کرنے اور اپنے شراکت داروں کو قابل نمائش قدر کی فراہمی جاری رکھنے کی اجازت دیتے ہیں۔ ہم ان کے ایک بہترین انضمام کی خواہش کرتے ہیں اور ہمارے سفر کے اس اگلے مرحلے کے لئے ان کی بصیرت اور مہارت حاصل کرنے پر واقعی خوش ہیں۔

نبیل اشرف علی خان نے میڈیا اور ٹیکنالوجی کی صنعتوں میں متعدد مارکیٹوں اور علاقوں میں کاروباری فٹ پرنٹس کو متعارف کرانے اور بڑھانے کے ۱۵ سال سے زیادہ کے تجربے کے ساتھ شیئر اِٹ میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اپنے پورے کیریئر کے دوران نبیل اشرف علی خان نے کاروباری ٹیموں، ثقافتوں، پروسز اور رپورٹنگ کو اسکیلنگ اور موافق بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے کیونکہ وہ ترقی کو فروغ دینے کے لئے بہترین عملی فروخت کے طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہیں۔

http://www.ushareit.com/   مزید تفصیلات کے لیے برائے مہربانی وزٹ کریں:

شیئر اِٹ گروپ کے بارے میں:

شیئر اِٹ گروپ ایک عالمی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی ہے جس نے دنیا بھر میں تقریبا 2.4 بلین صارفین کی جانب سے انسٹال ایپلی کیشنز کا ڈائیورسیفائیڈ سوٹ بنایا ہے جس میں کور ایپ شیئراَٹ بھی شامل ہے۔ ان کی رینج یوٹیلیٹی کی جگہ میں مقبول ٹولز سے لے کر ڈیجیٹل تفریحی مواد ایپلی کیشنز تک ہیں۔ شیئر اِٹ گروپ کا کاروباری نیٹ ورک ۴۵ مختلف زبانوں میں ۱۵۰ سے زیادہ ممالک تک پہنچتا ہے۔

ایپس فلائر پرفارمنس انڈیکس ایڈیشن گیارہ کے مطابق شیئر اِٹ کو جنوب مشرقی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں تیزی سے ترقی کرنے والے میڈیا پبلشرز میں بھی سرفہرست مقام حاصل ہے۔ اس کا مقصد برانڈز کو اپنے کاروباری اہداف اور صارفین کو اعلی ترین معیار کے بلا روک ٹوک ڈیجیٹل مواد تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کرنا ہے۔

Latest from Blog