ایشز سیریز میں فلڈ لائٹس کے استعمال کیلئے آئی سی سی سے مدد طلب

لندن: انگلش اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے ایشز سیریز میں فلڈ لائٹس کے استعمال کے لیے آئی سی سی سے مدد مانگ لی۔دونوں کرکٹ بورڈز کا آسٹریلیا میں ہونیوالے ایشز سیریز میں فلڈ لائٹس کے استعمال کے لیے آئی سی سی کو خط ارسال کر دیا ہے۔ اس سے پہلے دو ہزار دس کی ایشز سیریز کے لیے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے فلڈ لائٹس میں سیریز کروانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جسے انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے مسترد کر دیا گیا تھا تاہم آسٹریلیا میں 1997 میں ہونیوالی ایشز سریز میں فلڈ لائٹس کا استعمال ہوا تھا۔ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز 21 نومبر سے برسبین میں شروع ہو رہی ہے۔

Latest from Blog