حیدرآباد: الطاف حسین کی کتاب سفر زندگی دانشوروں میں تقسیم

حیدرآباد: متحدہ سوشل فورم حیدرآباد کے زیرِ اہتمام دیال داس کلب حیدرآباد میں الطاف حسین کی سیاسی و انقلابی جدوجہد پر مبنی کتاب( سفرِزندگی) حیدرآباد کے دانشوروںمیں تقسیم کرنے ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے جوائنٹ زونل انچارجز راشد ممتاز ،عابد غوری ، متحدہ سوشل فورم حیدرآباد کے انچارج ارشد قریشی واراکین او ردانشوروں کی کثیر تعدادنے تقریب میں شرکت کی ، عابد غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الطاف حسین کی کتاب ہمیں زندگی میں آنے والے طوفانوں کا بلند عزم و ہمت ، استقامت ، جرات ، ذہانت سے متحد ہوکر مقابلہ کرنے کاشعوردیتی ہے ،انھوں نے کہاکہ ملک کے مظلوم ومحکوم عوام الطاف حسین کو اپنانجات دہندہ مانتے ہیں اور قائدِ تحریک کی انقلابی جدوجہد کا ہر لمحہ اٹھانوے فیصد عو ام کا قیمتی ترین اثاثہ ہے اور قائدِتحریک کی انقلابی جدوجہد کے ابتدائی حالات پر مبنی کتاب سفرِ زندگی عوام کے شعور کو اُجاگر کر کے معاشرے میں تبدیلی کی نوید ثابت ہوگی، کتاب راہِ حق کے مسافروںکے لیے ایک انمول تحفہ ہے ،انھوں نے کہاکہ الطاف حسین نے اپنی زندگی عوام کے جائز حقوق کے حصول کےلئے وقف کر رکھی ہے ،بعدازاںمتحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے جوائنٹ زونل انچارجز راشد ممتاز ،عابد غوری اور متحدہ سوشل فورم حیدرآباد کے انچارج ارشد قریشی نے تقریب میں شریک دانشوروں کو الطاف حسین کی سیاسی و انقلابی جدوجہد پر مبنی کتاب( سفرِ زندگی) تحفتاً پیش کی گئی۔

Latest from Blog