متفرق - Page 280

سعودیہ میں بھیک مانگنے والی 2 خواتین سمیت 4 افراد وطن واپسی پر گرفتار

پشاور(پی پی آئی)ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئر پورٹ پر سعودی عرب سے آنے والی 2 خواتین سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سعودی عرب میں بھیک مانگتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔چاروں ملزم بین الاقوامی پرواز کے ذریعے سعودی عرب سے وطن واپس پہنچے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان چند ماہ قبل عمرے کے ویزے پر سعودی عرب گئے تھے۔ ملزمان کا تعلق خانیوال اور ملتان سے ہے۔پی پی آئی کے مطابق تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ سعودی عرب میں قیام کے دوران بھیک مانگتے رہے۔ملزمان کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور منتقل کردیا گیا۔پاکستان سمیت متعدد پس ماندہ ممالک سے بہت سے لوگ عمرے کے ویزے پر سعودی عرب جاکر وہاں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھیک مانگتے پائے گئے تھے۔ سعودی حکومت سرِعام بھیک مانگنے والوں کو گرفتار کرکے ڈی پورٹ کردیتی ہے۔

منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، افغان باشندے سمیت7 ملزمان گرفتار

کراچی (پی پی آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس (ایاین ایف) نے منشیات ا سمگلنگ کیخلاف تین کارروائیوں میں افغان باشندے سمیت7 ملزمان گرفتار کرلیے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں میں  56کلوگرام منشیات اور

More

آپ پراسیکیوٹر بننے کے اہل ہی نہیں، قتل کیس میں ایڈیشل ایڈووکیٹ جنرل کے پی پرچیف جسٹس پاکستان برہم

 اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ قتل کے ملزم کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس ایڈیشل پاکستان  ایڈووکیٹ جنرل کے پی پر برہم ہو گئے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

More