پشاور(پی پی آئی)ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئر پورٹ پر سعودی عرب سے آنے والی 2 خواتین سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سعودی عرب میں بھیک مانگتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔چاروں ملزم بین الاقوامی پرواز کے ذریعے سعودی عرب سے وطن واپس پہنچے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان چند ماہ قبل عمرے کے ویزے پر سعودی عرب گئے تھے۔ ملزمان کا تعلق خانیوال اور ملتان سے ہے۔پی پی آئی کے مطابق تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ سعودی عرب میں قیام کے دوران بھیک مانگتے رہے۔ملزمان کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور منتقل کردیا گیا۔پاکستان سمیت متعدد پس ماندہ ممالک سے بہت سے لوگ عمرے کے ویزے پر سعودی عرب جاکر وہاں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھیک مانگتے پائے گئے تھے۔ سعودی حکومت سرِعام بھیک مانگنے والوں کو گرفتار کرکے ڈی پورٹ کردیتی ہے۔
اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس معاملے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل کردیا۔پی پی آئی کے مطابق
Moreسری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیرحریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی چار برس بعد نظر بندی ختم کر دی گئی جس کے بعد انہوں نے سرینگر کی جامع مسجد
Moreاسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ ریاست کے اختیارات استعمال کرنے کا اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کے پاس ہے۔ پی پی
Moreپشاور (پی پی آئی)’خیبرپختونخوا میں 90 فیصد سے زائد خواتین وراثت میں حصہ سے محروم ہیں۔بتایا جاتا ہے شرعی حصے کے حصول میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف فوجداری قانون کے تحت کارروائی
Moreلاہور(پی پی آئی) مسلم لیگ (ن)کے رہنما بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایات پر مریم نواز سے جیل میں جھاڑو دلوائی گئی،مگر ہم نہیں چاہتے کہ
Moreاسلام آباد (پی پی آئی)چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت میں پرویز الہی کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔پرویز
Moreاسلام آباد (پی پی آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورتحریک انصاف کے صدرچودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ جو حالات ہیں اس میں تمام سیاستدانوں کو انتخابات سے قبل حفاظتی ضمانت کروالینی چاہئیے۔پی
Moreکندھ کوٹ (پی پی آئی)پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کومبنگ آپریشن شروع کر دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس
More