یونین پے انٹرنیشنل کی بیرون ملک کارڈ اجرا کی ترویج کا آنے والے سیاحوں کی جانب سے خیرمقدم

شنگھائی، چین، 17 مئی 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– یونین پے کی سمندر پار تیزی سے توسیع، خاص طور پر اپنی مقام بندی کی حکمت عملی کے نفاذ، کے ساتھ یونین پے کارڈز بیرون ملک کارڈ یافتگان کی بڑھتی ہوئی تعداد کی جانب سے مستقل استعمال کیے جا رہے ہیں۔ 9 مئی کو یہ معلوم ہوا کہ 2016ء کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک بیرون ملک جاری ہونے والے یونین پے کارڈز پر ہونے والے لین دین کا حجم یونین پے کے کل بین الاقوامی کاروبار کے تقریباً نصف کا ذمہ دار تھا؛ یہ عدد 2013ء کے اختتام پر صرف 27 فیصد تھا۔ بیرون ملک جاری ہونے والے یونین پے کارڈز کے چین میں مالی لین دین کی تعداد میں سال بہ سال میں 30 فیصد سے زيادہ اضافہ ہوا ہے۔

اب تک 55 ملین سے زیادہ یونین پے کارڈز بیرون ملک 40 ممالک اور خطوں میں جاری کیے جا چکے ہیں۔ ہانگ کانگ، مکاؤ، جاپان، جنوبی کوریا، جنوب مشرقی ایشیا اور “ون بیلٹ اینڈ ون روڈ” پر موجود مارکیٹیں یونین پے کارڈ اجرا کے سلسلے میں بیرون ملک بڑی مارکیٹیں ہیں۔ نیشنل ٹورازم ایڈمنسٹریشن کے مطابق یہ مارکیٹیں چین آنے والے سیاحوں کا بھی بڑا ذریعہ ہیں۔

یونین پے انٹرنیشنل بیرون ملک کارڈ یافتگان کے لیے خدمات اور سہولیات کو بہتر بنا رہی ہے: پہلے، اس نے بیرون ملک مارکیٹوں میں قبولیت کے ماحول کو بہتر بنایا اور کارڈ اجرا کے پیمانے بڑھائے۔ دوسرا، اس نے متعدد مقامی شہروں میں خاص کاروباری علاقے بنائے اور سرحدی تجارتی تصفیہ خدمات کو مکمل کیا۔ تیسرا، اس نے بیرون ملک جاری ہونے والے یونین پے کارڈز کے لیے خصوصی سہولیات اور پیشکشیں فراہم کیں۔ مثال کے طور پر یہ جنوبی کوریا، سنگاپور اور آسٹریلیا میں 10 چینی ویزا ایپلی کیشن سروس سینٹرز ميں وی آئی پی سروس پیش کرتا ہے۔

کے جیان بو، سی ای او یونین پے انٹرنیشنل نے کہا کہ “ایک ‘عالمی نیٹ ورک اور بین الاقوامی برانڈ’ بنانے کے یونین پے کے وژن کے ساتھ ہم اپنی بیرون ملک قبولیت کا نیٹ ورک اور سروس سسٹم بہتر بنا رہے ہیں، صرف ‘بیرون ملک جانے والے’ چینی باشندون کے لیے ادائیگی سہولت فراہم کرکے نہیں، بلکہ غیر ملکی صارفین پر زیادہ ترجہ بھی دے رہے ہیں۔ یونین پے انٹرنیشنل اپنے بیرون ملک کارڈ اجرا کو توسیع دے گا اور خصوصی کارڈ مصنوعات و خدمات تیار کرے گا، تاکہ زیادہ سے زیادہ غیر ملکی صارفین چین کی جانب متوجہ ہوں اور چین اور دیگر خطوں کے درمیان تبادلوں اور رابطوں کے لیے دو طرفہ سپورٹ پیش کرے گا۔”

یونین پے کارڈز ہانگ کانگ، جنوبی کوریا، پاکستان، روس اور قازقستان میں مقبول ہیں۔ پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی کارڈ یافتگان کے چین میں اخراجات میں بھی بڑا اضافہ ہوا۔ سنگاپور میں جاری ہونے والے یونین پے کارڈز پر چین میں لین دین میں 3 گنا اضافہ ہوا اور لاؤس، کمبوڈیا اور آسٹریلیا میں جاری ہونے والے یونین پے کارڈز کی شرح نمو بھی دوگنی ہوئی۔

31 اکتوبر سے آج تک گوانگ چو، ہانگ چو، کنمنگ، شین یانگ، نان جنگ، سیامین، چنگ ڈاؤ اور چانگ شا کے آٹھ ہوائی اڈوں پر چائنا ڈیوٹی فری اسٹورز بیرون ملک جاری ہونے والے یونین پے کارڈز پر 10 فیصد چھوٹ اور دیگر رعایتیں دے رہے ہیں۔

اب یونین پے کارڈز مصنوعات و خدمات بیرون ملک صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کی جانب سے تسلیم کی گئی ہیں۔ پہلی سہ ماہی میں جنوبی کوریا میں جاری ہونے والے یونین پے کارڈز کا جاپان اور امریکا میں لین دین کا حجم دو گنا بڑھا، اور دیگر خطوں میں “ون بیلٹ اینڈ ون روڈ” کے ساتھ واقع ممالک (روس، پاکستان اور موریشیس وغیرہ) دو گنا سے زیادہ بڑھا ہے۔

مزید معلومات کے لیے:  http://www.unionpayintl.com/

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog