متفرق
شہر

 ڈیزل کی قیمتیں کم، پبلک ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی سے انکار

کراچی(پی پی آئی)ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کے بعدپبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی سے انکارکردیاہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ کرایوں میں کمی کرائی جائے۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں بسیں،آٹو رکشہ اور دیگر گمال بردار گاڑیاں و چنگچی رکشہ پرانے کرائے ہی وصول کر رہے ہیں

ماہرِ لسانیات و غالبیات اور محقق رفیق احمد نقش کی 11ویں برسی منائی گئی

کراچی(پی پی آئی)ماعمدہ شاعر،ماہرِ لسانیات و غالبیات اور محقق رفیق احمد نقش کی 11ویں برسی منائی گئی اور ان کے مداحوں نے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ رفیق احمد نقش 15 مارچ 1959 کو میر پور خاص میں پیدا ہوئے اور15 مئی 2013 کو دنیا سے رخصت ہوئے وہ کراچی کے محمد شاہ قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔ان کی تاریخ وفات بشیر عنوان نے ”کاغذی ہے پیرہن“ سے نکالی ہے جو ان کی لوح مزار پر کندہ ہے.پی پی آئی کے مطابق وقت وفات ان کی عمر54 تھی اس وقت تک وہ ایک اعلیٰ استاد اور  ماہر لسانیات مانے جاچکے

کراچی،حیدرآباد میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن 25 مئی تک جاری رہے گی

کراچی اور حیدرآباد میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم  25 مئی تک جاری رہے گی۔ کراچی کے 7 اور حیدرآباد کے 1ضلع میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم پراجیکٹ ڈائریکٹرای پی آئی سندھ ڈاکٹر نعیم نے بتایا کہ یہ ویکسین 9 ماہ سے 15سال تک کی عمر تک کے بچوں کیلئے ہے، مہم میں 7 ہزار رضا کارحصہ لے رہے ہیں۔ڈاکٹر نعیم نے کہا کہ 31وین سروسز کے ذریعے اسکولزمیں بھی ٹائیفائیڈ ویکسین لگائی جائیں گی، 89 لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤکی ویکسین دینے کا ہدف مقرر ہے۔  ڈاکٹر نعیم نے کہا کہ آلودہ پانی اورکھانا ٹائیفائیڈ کے پھیلاؤکا باعث ہے۔انہوں نے کہا

اضلاع کی خبریں

چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

چارسدہ(پی پی آئی) چارسدہ میں موٹروے پر دریائے کابل کے نزدیک چلتی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔  مقامی پولیس کے مطابق مقتولین چارسدہ میں عدالتی پیشی کے بعد پشاور جارہے تھے، راستے میں دریائے کابل کے نزدیک نامعلوم افراد کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کردی گئی، فائرنگ سے گاڑی میں موجود 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک  زخمی ہوگیا، لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کردی گئیں۔پی پی آئی کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے متعلق تاحال کسی کیخلاف ایف آئی آر درج نہیں

جرائم کی نیوز

اے این ایف کی کارروائیاں، 32 کلوسے زائد منشیات برآمد،4 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(پی پی آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 5 مختلف کارروائیوں میں 32 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 4 ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔ترجمان ایاین ایف کے مطابق کارروائیاں راولپنڈی، پشاور، اسلام آباد اورلاہورمیں کی گئیں، پی پی آئی کے مطابق کارروائیوں کے دوران 22کلو800گرام چرس، 9 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ترجمان ایاین ایف کے مطابق کارروائی میں 320 گرام آئس اور270 گرام افیون برآمد کرلی گئی، گرفتارملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کیتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

پشاورپولیس بھرتی ٹیسٹ میں شریک 147جعلی امیدوار گرفتار،مقدمات درج

پشاور(پی پی آئی)پشاور میں پولیس بھرتی ٹیسٹ میں جعلسازوں کا بڑا گروپ بے نقاب ہوگیا، ٹیسٹ کے دوران 147جعلی امیدوار گرفتار کرلیے گئے۔ایٹا حکام کے مطابق بیشتر اْمیدواروں کی جگہ دوسرے امیدوار ٹیسٹ دینے آئے، سب سے زیادہ بنوں میں 59 افراد گرفتار کیے گئے۔پی پی آئی کے مطابق بٹگرام میں 31،کوہاٹ میں 23،مردان میں 9،سوات اورایبٹ آبادمیں 6،6 افراد کو گرفتار کیا گیا،  ڈی آئی خان میں 3،مالاکنڈ،مانسہرہ اورپشاور میں 1،1 امیدوار گرفتارکیے گئے۔ایٹا حکام کا بتانا ہے کہ جعلسازی کرنیوالوں کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، محکمہ پولیس میں بھرتی کیلیے ٹیسٹ 12 مئی

دکی میں مسلح افراد کا مزدوروں پر حملہ، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی

دکی/کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان کے ضلع دکی میں نجی کوئلہ کان پر دہشت گردوں کا حملہ دو کان کن اور امن فورس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق واقعہ نجی کوئلہ کان میں رات گئے پیش آیا جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کیا اورفائرنگ کے نتیجے میں دو کان کن اور امن فورس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔پی پی آئی کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس اورایف سی کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی،جوابی فائرنگ پرحملہ آور فرار ہو گئے،حملہ آوروں نے کانکنوں کو اغواکرنے کی بھی کوشش کی تاہم کوشش بھی ناکام بنادی،زخمی کان

کم عمرلڑکی کی شادی کرنے پرنکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر لڑکی کا نکاح کروانے والے نکاح خواں کیخلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔لاہورہائیکورٹ کیجسٹس انوارالحق پنوں  نے حمیرا بی بی کی درخواست پر سماعت کی،کم عمربچی کو دارلامان میں سیلاکرعدالت میں پیش کیا گیا، درخواست گزارکا کہنا ہیکہ بچی کی عمر15سال ہے زبردستی شادی کروائی گئی،بچی کے اغوا  کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ میں درج ہے۔جسٹس انوارالحق پنوں نے بچی سے سوال کیا،بیٹا آپ نے شادی اپنی مرضی سے کی ہے،جس پربچی نے جواب دیا کہ جی میں نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے،عدالت نے بچی سے استفسار کرتے ہوئے کہا آپکی عمر

راولپنڈی  میں تخریب کاری کامنصوبہ ناکام، اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

راولپنڈی(پی پی آئی) خیبرپختونخوا سے تخریب کاری کیلئے اسلحہ کی بڑی کھیپ راولپنڈی شہر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔پولیس کے مطابق گاڑی سے 70 پسٹل 4 کلاشنکوف 12 رائفل ہزاروں گولیاں برآمد کرلی گئیں، کارروائی میں دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا سے اسلحہ راولپنڈی میں تخریب کاری کے لئے لایا گیا تھا۔اس حوالے سے ایس پی فیصل سلیم کا بتانا ہے کہ اسلحہ جی ٹی روڈ کے راستے لایا گیااور پنجاب کے مختلف علاقوں میں اسے سپلائی کیا جانا تھا،