متفرق - Page 285

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر مسلسل تیسری بار اعتراض عائد

اسلام آباد(پی پی آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن پر مسلسل تیسری بار اعتراض عائد کردیا۔پی پی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد کرکے تحریک انصاف کو 30اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیا۔ پی ٹی آئی نے چار مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹراپارٹی الیکشنز کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن سے جلد از جلد پارٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات 2 دسمبر کو ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 20 روز میں نئے پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین سمیت تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔

مشعال ملک کی معاون خصوصی تعیناتی سے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا اظہارِ لاتعلقی

راولپنڈی/مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)بھارت کی قید میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یٰسین ملک کی سربراہی میں قائم تنظیم جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جموں کشمیر لبریشن فرنٹ) نے اعلان کیا ہے

More