متفرق - Page 292

فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کو پھر گورنر ہاؤس آنے کی دعوت دیدی

مالاکنڈ(پی پی آئی)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ایک پھر گورنر ہاؤس آنے کا دعوت دیتا ہوں۔گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، بات دلیل کی بنیاد پر کرنا چاہئے نہ کہ غیر مہذبانہ انداز میں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر وہ عار محسوس کرتے ہیں تو میں وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کو تیار ہوں، صوبے کا مقدمہ متعلقہ فورم پر لڑنا چاہتے ہیں، تمام پارٹیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور صوبے کا مقدمہ لڑیں، گورنر ہاؤس ہر سیاسی پارٹی کا گھر ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مقابلے الیکشن میں کریں گے، اب وقت کارکردگی کا ہے، صوبے کے حقوق کے لئے وزیراعلیٰ کے ساتھ ہر وقت ملنے کو تیار ہوں، گورنر راج نہیں لگائیں گے، پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، وزیراعلیٰ بجلی پر قبضہ کرنے کی بات نہ کریں۔گورنر کے پی نے کہا کہ وفاق کو مشورہ دیا ہے کہ بجلی کی تینوں کمپنیاں صوبے کے حوالے کریں، صوبائی حکومت اس کے نفع اور نقصان کی ذمہ دار ہو گی، بجلی کے سوئچ پر قبضہ کی نوبت نہیں آئی گی، میں الف با تا پر یقین رکھتا، الف کے معنی آئین، با کا معنی بجلی اور تا کا معنی مالاکنڈ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سے کہتا ہوں کہ آئیں ملکر عوام کا مقدمہ وفاق سے لڑیں، یہ وقت جذبات کا نہیں ذمہ داری کا ہے، کتے کے بھونکنے سے قافلے رکتے نہیں، صوبے کے حقوق کے لئے تمام سیاسی قائدین سے ملوں گا، مالاکنڈ میں ٹیکس کا مسئلہ وفاق میں پیش کروں گا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کا بار بار احتجاج حل نہیں بلکہ مستقل حل نکالنا پڑے گا، ٹیکس استثنیٰ ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ تھا، عوامی گورنر ہوں، گلی گلی جانے کو تیار ہوں، کسی کو تکلیف نہیں دینا چاہتا، ایسا بھی نہیں کہ گورنر بنکر میرے پر نکل آئے۔گورنر کے پی نے مزید کہا کہ مالاکنڈ میں یونیورسٹی کیمپس قائم کروں گا، باقی کام اختیارات جاننے کے بعد کروں گا۔

آزادکشمیر کابینہ میں  وزراکو محکموں کی سپردگی کا معاملہ ہنوز زیر التوا

مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)آزادکشمیر کابینہ میں شامل وزراکو محکموں کی سپردگی کا معاملہ ہنوز زیر التوا ہے، وزراتوں کی تقسیم پر ڈیڈ لاک پانچ ماہ گزرنے کے باوجود  برقرار ہے،اتحادی جماعتیں

More

پاکستان کی لیبر مارکیٹ مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی،بے روزگار افراد کی تعداد 56 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ

کراچی (پی پی آئی)انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے کہا ہے کہ پاکستان کی لیبر مارکیٹ ابھی تک عالمی وبا کورونا وائرس اور معاشی بحران سے مکمل طور پر بحال نہیں

More