تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 24, 2026
تازہ ترین
تلاش کریں
خبریں
اشتہار
کیلنڈر
قومی
پاکستان کی مسلح افواج نے مبینہ طور پر بھارت کو فیصلہ کن شکست دی:جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی
اسلام آباد، 10-مئی-(پی پی آئی)پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے
اضلاع
وفاقی محتسب اعلیٰ کی ہدایت پر خیرپور میں کھلی کچہری کا انعقاد
خیرپور، 03 جون (پی پی آئی) وفاقی محتسب اعلیٰ اعجاز
شہری
برٹش کونسل پاکستان میں ویمن آف دی ورلڈ فیسٹیول کے 10 سال مکمل ہونے کا جشن منائے گی
کراچی، 21 جنوری 2026 (پی پی آئی): برٹش کونسل، ویمن
- April 16, 2026
- April 12, 2026
اسلام آباد، 5-مئی-2026 (پی پی آئی): ملک اپنی نوجوان آبادی کے لیے اہم اقدامات شروع کر رہا ہے، جس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں ایک ارب ڈالر کی خاطر
- April 10, 2026
- April 2, 2026
- April 16, 2026
- April 15, 2026
اسلام آباد، 10-مئی-2026 (پی پی آئی): پاکستان نے حال ہی میں “معرکہ حق ” اور “آپریشن بنیان المرصوص” میں اپنی کامیابیوں کے بعد اپنی عالمی حیثیت میں ایک اہم بلندی
- April 17, 2026
- April 21, 2026
- April 11, 2026
کراچی، 9-مئی-2026 (پی پی آئی): کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک دلچسپ پیشرفت میں، خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے زمبابوے کی خواتین کی ٹیم کے خلاف آنے والی ٹی
خبریں

’ہلاکتیں ناقابلِ قبول مگر حالات بگڑنے نہیں دے سکتے‘
بھارت کے وزیرِ خارجہ سلمان خورشید کا کہنا ہے لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستانی فوج کی مبینہ کارروائی میں دو بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا واقعہ ناقابلِ قبول ہے تاہم حالات کو مزید خراب ہونے دیا جا سکتا۔ اس سے قبل بھارتی حکام کی جانب سے کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس کارروائی کا ’متناسب‘ جواب دیا جائےگا جبکہ پاکستان کے عسکری حکام نے فائرنگ اور بھارتی فوجی کی ہلاکت کے الزامات مسترد کرتے ہوئے اسے بھارتی پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ بھارتی حکومت نے بدھ کو نئی دلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر کو طلب کر کے اپنے دو فوجیوں کے مارے جانے کے واقعے پر احتجاج کیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس ملاقات میں خارجہ سیکرٹری رنجن متھائي نے ہائی کمشنر سلمان بشیر سے کہا ہے کہ بھارت اس طرح کے واقعات قطعاً برداشت نہیں کرے گا اور پاکستان کو کنٹرول لائن کا احترام کرنا ہوگا۔ ہمارے نامہ نگار کے مطابق بدھ کو پریس کانفرنس میں وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ’اس واقعے کو مزید بڑھنے نہیں دیا جائے گا۔ ہماری جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کو گہری تشویش سے آگاہ کروا دیا گیا ہے۔ ہم ان کے رد عمل کا انتظار کریں گے لیکن یہ واقعہ ناقابل قبول ہے۔‘ انہوں نے اس سے قبل ایک مقامی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بھی کہا تھا کہ یہ ایک انتہائی حساس معاملہ ہے اور ’ہمیں تمام حقائق کو ذہن میں رکھنا ہوگا۔یہ کارروائی قیام امن کو پٹری سے اتارنے کی کوشش معلوم ہوتی ہے۔۔۔اور ہمیں ایسا راستہ تلاش کرنا ہوگا کہ مذاکرات کا عمل تباہ نہ ہو جائے۔‘ بھارتی وزیرِ دفاع اے کے انٹونی نے اس سلسلے میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستانی فوج کی کارروائی انتہائی اشتعال انگیز ہے۔ انہوں نے بھارتی فوجیوں کی لاشوں سے جو سلوک کیا ہے وہ غیر انسانی ہے۔ہم حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس معاملے پر پاکستانی حکومت سے بات کریں گے۔‘
- April 12, 2026
- April 20, 2026


