اضلاع - Page 94

شکارپورمیں دوران ڈکیتی شہری کے قتل پر دھرنا:سندھ، بلوچستان جانے والی ٹریفک معطل

شکارپور(پی پی آئی) شکار پور میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کیخلاف ورثانے قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔تفصیلات کے مطابق شکارپور کے علاقے سلطان کوٹمیں میاں صاحب لنک روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی گولیاں لگنے سے شہری شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔پی پی آئی کے مطابق ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہری کے قتل کیخلاف ورثا نے قومی شاہراہ پر لاش رکھ کر دھرنا دیا جس کے باعث سندھ اور بلوچستان جانے والی ٹریفک معطل ہو کر گئی، مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ورثا نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے یونس سومرو سے 4 لاکھ کیش، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر تشدد کا نشانہ بنایا، ضلعی بھر میں شہری ڈکیتوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں، پولیس واردات کے بعد پہنچتی ہے، اعلیٰ حکام شہر میں جاری بدامنی کا نوٹس لیں۔

جامعہ پونچھ میں سائبر سیکورٹی سے متعلق کمپیوٹر سائنسز کے زیر اہتمام سیمینار شرکاء کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ہیکنگ سے بچانے کے طریقوں سے آ گاہ کیاگیا سیمینار عصر حاضر کی ضرورت کے عین مطابق طلبہ کی مہارتوں میں اضافہ ہو گا،ڈین بیسک سائنسز ڈاکٹر عبدالرؤف خان

راولاکوٹ(پی پی آئی)جامعہ پونچھ راولاکوٹ کے شعبہ کمپیوٹر سائنسز و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ”سائبر سیکورٹی۔اپلیکشنز و تھریٹس“کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق سیمنار کے

More
1 92 93 94 95 96 99