شہر - Page 192

فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کو پھر گورنر ہاؤس آنے کی دعوت دیدی

مالاکنڈ(پی پی آئی)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ایک پھر گورنر ہاؤس آنے کا دعوت دیتا ہوں۔گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، بات دلیل کی بنیاد پر کرنا چاہئے نہ کہ غیر مہذبانہ انداز میں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر وہ عار محسوس کرتے ہیں تو میں وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کو تیار ہوں، صوبے کا مقدمہ متعلقہ فورم پر لڑنا چاہتے ہیں، تمام پارٹیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور صوبے کا مقدمہ لڑیں، گورنر ہاؤس ہر سیاسی پارٹی کا گھر ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مقابلے الیکشن میں کریں گے، اب وقت کارکردگی کا ہے، صوبے کے حقوق کے لئے وزیراعلیٰ کے ساتھ ہر وقت ملنے کو تیار ہوں، گورنر راج نہیں لگائیں گے، پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، وزیراعلیٰ بجلی پر قبضہ کرنے کی بات نہ کریں۔گورنر کے پی نے کہا کہ وفاق کو مشورہ دیا ہے کہ بجلی کی تینوں کمپنیاں صوبے کے حوالے کریں، صوبائی حکومت اس کے نفع اور نقصان کی ذمہ دار ہو گی، بجلی کے سوئچ پر قبضہ کی نوبت نہیں آئی گی، میں الف با تا پر یقین رکھتا، الف کے معنی آئین، با کا معنی بجلی اور تا کا معنی مالاکنڈ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سے کہتا ہوں کہ آئیں ملکر عوام کا مقدمہ وفاق سے لڑیں، یہ وقت جذبات کا نہیں ذمہ داری کا ہے۔

راناثنااللہ کابیان خطرے کی گھنٹی ہے 30نومبر تک فیصلہ ہوجائے گا آر ہوگا یا پار ہوگا: شیخ رشید

رالپنڈی(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب تک نئے آرمی چیف کی تعیناتی کامسئلہ حل نہیں ہوتاسیاست میں ٹھہراؤنہیں آئیگا،راناثنااللہ کابیان بغیرسمری کے بھی

More

15 جنوری کو تحریک انصاف اپنا میئر الیکٹ کرے گی، علی زیدی شکست سے خوفزدہ پی ڈی ایم تین مرتبہ بلدیاتی الیکشن ملتوی کروا چکی ہے بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی نرسری، سپریم کورٹ اختیار واپس دلوائے

کراچی (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ 15 جنوری کو تحریک انصاف اپنا میئر الیکٹ کرے گی۔سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے الیکشن کمیشن کے

More

زرداری 14 سال سے ڈنڈے کے بل پر حکمراں ہیں، حلیم عادل شیخ سندھ اپوزیشن کیلئے دوزخ، خیبر پختونخوا میں اپوزیشن کے ساتھ ایسا نہیں ہورہا سندھ کے لوگوں کا جینا حرام کردیا، صوبہ میں پی پی انا للہ وانا الیہ راجعون ہوچکی عام لوگوں کا مسئلہ جنرل الیکشن ہے انھوں نے جنرل سلیکشن میں پھنسایا ہواہے

پشاور (پی پی آئی) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کو زرداری نے غلام بنایا ہے، 14 سال سے ڈنڈے کے زور پر حکومت کررہے

More

کراچی میں منشیات کے بڑے اڈوں کے خاتمے میں پولیس ناکام شہر قائد میں 60 فی صد اسٹریٹ کرائمز میں نشے کے عادی افرادملوث

کراچی (پی پی آئی)شہر قائد میں 60 فی صد اسٹریٹ کرائمز کا تعلق نشے کے عادی افراد سے ہے۔کراچی میں بڑھتی منشیات فروشی اسٹریٹ کرائمز میں اضافے کا بھی سبب بن رہی

More

کراچی فائر ڈیپارٹمنٹ کے پاس ٹینڈرز اور باؤزر موجود،عملہ کی قلت 30 فیصد ملازم ریٹائر ہوگئے یا انتقال کر گئے، چیف فائر آفیسر اشتیاق حسین کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دورہ میں شرکاء سے خطاب

کراچی (پی پی آئی ) چیف فائر آفیسر کراچی اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ محکمہ میں 30 فیصد عملہ ریٹائر ہو گیا یا انتقال کرگیا۔ کراچی میں پہلے 19 فائر اسٹیشن

More
1 190 191 192 193 194 202