قومی - Page 526

20 کروڑ سے زائد مالیت کی اشیا اسمگلنگ کی کوشش ناکام

گوادر(پی پی آئی)گوادر کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت بڑی کارروائی کرتے ہوئے 20 کروڑ سے زائد مالیت کی ممنوعہ اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق گوادر کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں 20 کروڑ مالیت کی ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔کسٹم حکام کے مطابق ایف سی کی مددسے حب کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئی اس دوران اسمگل سامان برآمد ہوا، حب میں  بس  سے اسمگل شدہ چھالیہ برآمد ہوا جس کی مالیت 3 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ہے۔حکام نے بتایا کہ ادو میں بسوں سے فریج کی گیس سے بھرے سلنڈر، ممنوعہ کیمیکل اور  چھالیہ برآمد کرلیے گئے، 2 بسوں اور اسمگل شدہ سامان کی مالیت 30 کروڑ 96 لاکھ روپے ہے۔ترجمان کے مطابق حب میں ایک اور کارروائی کے دوران اسمگل کپڑا، سگریٹس، پلاسٹک بیگ اور چھالیہ برآمد ہوا، 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کا اسمگل  شدہ سامان اور بس بھی ضبط کر لی گئی۔حکام نے بتایا کہ حب میں چوتھی کارروائی کے دوران بس سے اسمگل کپڑا، شاپنگ بیگ، چھالیہ، بھارتی گٹکا اور سگریٹس برآمد ہوا، اسمگل شدہ سامان اور بس کی  مجموعی مالیت  3 کروڑ 76 لاکھ  روپے ہے۔کسٹم حکام کے مطابق ایک اور بس  سے چھالیہ برآمد ہوا، جس ک مالیت 2 کروڑ 27 لاکھ سے زائد ہے، اس کے علاوہ حب میں کنٹینرز سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ ضبط کیا گیا جس کی مجموعی مالیت 2 کروڑ 96 لاکھ روپے ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات یو اے ای کے سفیر کی بھی دوطرفہ دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پی پی آئی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ملاقات میں دوطرفہ

More

عام انتخابات موخر ہو سکتے ہیں، الیکشن مہم میں نوازشریف موجود ہونگے:رانا ثناء اللہ اگراسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کرہی لیا ہے تو پھر20 دسمبر کا انتظار کیوں، وفاقی وزیر داخلہ اسمبلیاں توڑے جانے پر ہم نگران حکومت بنا کر دونوں صوبوں میں الیکشن کیلئے تیار ہیں اگر کرپٹ سسٹم سے نکل ہی رہے ہو تو سینیٹ اور آزاد کشمیر سے بھی باہر ہو جاؤ:پریس کانفرنس

اسلام آباد (پی پی آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ۔ عام انتخابات تاخیر کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔ الیکشن مہم میں نوازشریف میسر ہوں گے۔ وفاقی

More

دہشت گردی کی لہرکے پیش نظرنیکٹا نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ بنانے کی تجویز دے دی

اسلام آباد (پی پی آئی) دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بنانے کی تجویز دے دی ہے، اور نیشنل کوآرڈینیٹر

More

قومی اسمبلی نے عمرانیات کی متنازع کتاب کے ناشرین کیخلاف کارروائی کی منظوری دیدی جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی نے متنازع کتاب کا معاملہ ایوان میں اٹھایا

اسلام آباد (پی پی آئی)قومی اسمبلی میں عمرانیات کی متنازع کتاب سے متعلق اٹھائے جانے والے معاملے پر ناشرین کے خلاف کارروائی کی منظوری دے دی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق

More

پاکستان اور چین میں ڈرامہ، فلم اور دستاویزی فلموں کے تبادلہ کا فیصلہ ایف ایم 98 دوستی چینل کے سبکدوش ڈائریکٹر کی ڈی جی ریڈیوسے ملاقات دونوں اداروں میں سوشل میڈیا کے میدان میں تعاون کے وسیع مواقع موجود

کراچی (پی پی آئی)پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن اور چائنا میڈیا گروپ کے مشترکہ ریڈیو ایف ایم 98 دوستی چینل کے سبکدوش ہونیوالے ڈائریکٹر چَن شیانگ نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل

More
1 524 525 526 527 528 542