گوادر(پی پی آئی)گوادر کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت بڑی کارروائی کرتے ہوئے 20 کروڑ سے زائد مالیت کی ممنوعہ اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق گوادر کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں 20 کروڑ مالیت کی ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔کسٹم حکام کے مطابق ایف سی کی مددسے حب کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئی اس دوران اسمگل سامان برآمد ہوا، حب میں بس سے اسمگل شدہ چھالیہ برآمد ہوا جس کی مالیت 3 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ہے۔حکام نے بتایا کہ ادو میں بسوں سے فریج کی گیس سے بھرے سلنڈر، ممنوعہ کیمیکل اور چھالیہ برآمد کرلیے گئے، 2 بسوں اور اسمگل شدہ سامان کی مالیت 30 کروڑ 96 لاکھ روپے ہے۔ترجمان کے مطابق حب میں ایک اور کارروائی کے دوران اسمگل کپڑا، سگریٹس، پلاسٹک بیگ اور چھالیہ برآمد ہوا، 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کا اسمگل شدہ سامان اور بس بھی ضبط کر لی گئی۔حکام نے بتایا کہ حب میں چوتھی کارروائی کے دوران بس سے اسمگل کپڑا، شاپنگ بیگ، چھالیہ، بھارتی گٹکا اور سگریٹس برآمد ہوا، اسمگل شدہ سامان اور بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 76 لاکھ روپے ہے۔کسٹم حکام کے مطابق ایک اور بس سے چھالیہ برآمد ہوا، جس ک مالیت 2 کروڑ 27 لاکھ سے زائد ہے، اس کے علاوہ حب میں کنٹینرز سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ ضبط کیا گیا جس کی مجموعی مالیت 2 کروڑ 96 لاکھ روپے ہے۔
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا اہم پیغام آ صف علی زرداری اورمولانا فضل الرحمان کو پہنچا دیا ہے۔میڈیا ذرا ئع کے
Moreاسلام آ باد(پی پی آ ئی)اسلام آباد کے ریڈ زون میں ماضی کی طرح اب کوئی احتجاجی تماشہ نہیں لگایا جاسکے گا اورہر کوئی ریڈ زون میں داخل نہیں ہوسکے گا، کیوں
Moreاسلام آ باد(پی پی آ ئی) عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کی جی ڈی پی کو 2050 تک 18 سے 20 فیصد تنزلی کے خدشہ کے پیش نظر خبردار کیا گیا
Moreاسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد اور پائیدار حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے
Moreاسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی آ گئی، ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س کے مزید 25 مثبت کیسزسامنے آ
Moreاسلام آباد(پی پی آ ئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے گلگت بلتستان کی عدلیہ میں ججز تقرری کیخلاف وزیراعلیٰ خالد خورشید کی درخواست کی چیمبر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا،سپریم کورٹ نے
Moreاسلام آ باد(پی پی آ ئی)نئے آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر حکومتی حلقوں میں نئی تجویز سامنے آئی ہے۔ذرا ئع کے مطابق وزیراعظم کو رائے دی گئی ہے کہ وہ
Moreکرا چی(پی پی آ ئی) کراچی ایکسپو سینٹر میں بین الاقوامی دفاعی نمائش و سیمینار، آئیڈیاز 2022 کے گیارھویں ایڈیشن کی تقریبات عروج پرہیں جہاں ایونٹ کے تیسرے روز ‘پرائیڈ آف پاکستان’
More