متفرق - Page 1277

مصالحوں کو بھی مہنگائی کا تڑکا، خشک مصالحہ جات عوام کی دسترس سے دور

کراچی(پی پی آئی) مصالحے بھی مہنگائی میں لہر میں شامل ہو کر عوام کی پہنچ سے دور ہوگئے۔سبزیاں، دالیں یا مرغن پکوانوں کی تیاری اب اتنی آسان بھی نہیں رہی کیونکہ خشک مصالحہ جات ہر ہنڈیا کا لازمی جزہیں لیکن مہنگائی نے اس بنیادی ضرورت کو بھی قوت خرید سے باہر کر دیا۔خشک مصالحہ جات میں گرم مصالحہ مکس 2000 روپے کلو پر جا پہنچا، سرخ مرچ 540 روپے، خشک دھنیا پاؤڈر 570 روپے کلو جبکہ سبزالائچی 6 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگی۔اسی طرح زیرہ 1800 روپے، کالی مرچ ساڑھے 1600 روپے، دارچینی 900 روپے، بڑی الائچی 6 ہزار 400 روپے، لونگ ساڑھے 3 ہزار روپے، اجوائن 380 روپے، تیز پتہ 650 روپے اور ہلدی 890 روپے کلو تک بک رہی۔خریداروں کا کہنا تھا کہ ہول سیل مارکیٹ  میں قیمتیں آسمان پر ہیں، گھر کی ضرورت کیلئے چند مصالحے خریدیں تو بل10 ہزار روپے  بن گیا، یہی سامان پہلے 3 سے 4 ہزار روپے میں مل جاتا تھا۔

ہیروز آف پاکستان : فلم اور انٹر ٹیٹمنٹ انڈسٹری کے معروف شخصیات پر مشتمل ججز پینل کا اعلان

کراچی: امریکی نشریاتی ادارے کے تعاون سے شروع ہونے والے ہیروز آف پاکستان کے عنوان سے دستاویزی فلموںکے مقابلے کے لیے ججز پینل کا اعلان کر دیا گیا۔امریکی نشریاتی ادارے ساﺅنڈ ویو

More