کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شعیب محمد کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں میں فیلڈنگ کا شوق پیدا کرنے کی پوری کوشش کروں گا، بین الاقوامی کرکٹ کیلئے عمر اکمل اور احمد شہزاد جیسے پھرتیلے فیلڈرز چاہئیں۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ ایک چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے، فیلڈنگ کا شعبہ طویل عرصے سے پاکستان کرکٹ کیلئے مسئلہ مزید پڑھیے
Archive for فروری 13th, 2014
لاہور: عمر اکمل تشدد کیس میں تفتیشی افسر نے چیف ٹریفک آفیسر کو کرکٹر عمر اکمل کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست دیدی۔ ذرائع کے مطابق عمر اکمل تشدد کیس میں تفتیشی افسر امداد حسین نے چیف ٹریفک آفیسرسہیل چوہدری کو کرکٹر کا لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔ درخواست میں تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمر اکمل سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے قانون کی مزید پڑھیے
کراچی: سوچی اولمپکس کی روشنیاں خلاءسے بھی دکھائی دینے لگیں، ناسا نے خلائی اسٹیشن سے کھینچی گئی دلکش تصاویر جاری کردیں۔ بین الاقوامی اسٹیشن سے رات کی تاریکی میں کھینچی گئی تصویر میں سرمائی اولمپکس کے میزبان شہر سوچی کا خوبصورت منظر واضح دیکھا جاسکتا ہے۔ناسا کی تصاویر میں روشنیوں سے جگمگاتا ہالہ اس مقام کو نمایاں کررہا ہے جہاں سوچی اولمپکس کی افتتاحی تقریب ہوئی تھی۔
ممبئی: آئی پی ایل میچ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ میں پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ فکسنگ کیس میں بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے خاوند سے بھی تحقیقات کی جائیں ۔ رپورٹ میں چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کے درمیان میچ کی تفتیش کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے ۔
روٹر ڈیم: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اے بی این ایمرو ورلڈ ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے پہلے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ۔پاک بھارت جوڑی کو ابتدائی راﺅنڈ میں سویڈش اور فن لینڈ کے کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا لیکن آخر میں اعصام الحق جوڑی کو شکست کا مزید پڑھیے
میڈرڈ: سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار کارکردگی کی بدولت اسپینش کلب ریال میڈرڈ نے کوپا ڈیل رے کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ۔ سیمی فائنل میچ میں ریال میڈرڈ نے اٹلیٹکو میڈرڈ کو دو صفر سے شکست دیدی ۔ ایونٹ کا فائنل 19اپریل کو کھیلا جائے گا۔