اضلاع - Page 98

شکارپورمیں دوران ڈکیتی شہری کے قتل پر دھرنا:سندھ، بلوچستان جانے والی ٹریفک معطل

شکارپور(پی پی آئی) شکار پور میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کیخلاف ورثانے قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔تفصیلات کے مطابق شکارپور کے علاقے سلطان کوٹمیں میاں صاحب لنک روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی گولیاں لگنے سے شہری شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔پی پی آئی کے مطابق ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہری کے قتل کیخلاف ورثا نے قومی شاہراہ پر لاش رکھ کر دھرنا دیا جس کے باعث سندھ اور بلوچستان جانے والی ٹریفک معطل ہو کر گئی، مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ورثا نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے یونس سومرو سے 4 لاکھ کیش، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر تشدد کا نشانہ بنایا، ضلعی بھر میں شہری ڈکیتوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں، پولیس واردات کے بعد پہنچتی ہے، اعلیٰ حکام شہر میں جاری بدامنی کا نوٹس لیں۔

دادو،،جامشورو میں سیلاب سے متاثرہ سڑکیں، ریلوے ٹریک غیر فعال فریدآباد گرڈاسٹیشن ہنوز بند، درجنوں دیہات بجلی سے محروم،متاثرین پشتوں پرمقیم

دادو /جام شورور(پی پی آئی) سندھ کے مختلف شہروں میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں اور ریلوے ٹریکس کو تاحال بحال نہ کیا جاسکا۔دادو میں سیلاب سے متاثرہ سڑکیں اب تک تباہ حالی

More

تنویر الیاس نے وزیر اعظم بننے کے بعد متعدد انقلابی اقدامات کیے: ترجمان علما ء ونگ مکتب معلمین کی مستقلی، خاتم المرسلین اتھارٹی کا قیام اور سیرت مصنفین کیلئے انعامات شامل مفتی ابراہیم اور حواری بتائیں کہ بحثیت ناظم امور دینیہ کس دینی مدرسے کی خدمت کی ہے

مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف علما ء ونگ کے ترجمان نے مفتی ابراہیم عزیز کے نا مناسب اور غیر شائستہ بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا

More

نویں جماعت کی آن لائن انرولمنٹ 700 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 25 نومبر تک کروانے کا موقع فراہم سرکاری تعلیمی اداروں کے امیدواروں کی انرولمنٹ فیس معاف

نواب شاہ (پی پی آئی) تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام شہید بینظیرآباد نے نویں جماعت کے امیدواروں کو مطلع کیا ہے کہ تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام شہید بینظیرآباد، سانگھڑ اور نوشہروفیروز

More