پونچھ: بھارتی فوجیوں نے آپریشن کے دوران متعدد افراد گرفتار کر لیے

پونچھ (پی پی آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران آج کئی لوگوں کو گرفتار کر لیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں،ایلیٹ

متفرق
شہر

ایمل ولی خان متفقہ طور پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر منتخب

لاہور(پی پی آئی)سینئر سیاستدان اسفند یار ولی خان کے بیٹے ایمل ولی خان متفقہ طور پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر منتخب ہوگئے۔اے این پی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں ایمل ولی خان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر جبکہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ سلیم خان اے این پی کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔اس کے علاوہ سردار حسین بابک پارٹی سیکرٹری خارجہ امور اور انجینئر احسان سیکرٹری اطلاعات بن گئے، ڈاکٹر میرب اعوان پہلی بار مرکزی سیکرٹری برائے خواجہ سرا حقوق منتخب ہوئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سینیٹر زاہد خان نے پارٹی قیادت سے مبینہ

عطاء تارڑ کی این اے 127 میں کھلی کچہری، کارکنان کے مسائل سنے

لاہور(پی پی آئی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطائاللہ تارڑ نے حلقہ این اے 127 میں اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور کارکنان کے مسائل سنے۔رہنما مسلم لیگ ن عطائاللہ تارڑ نے کارکنان کے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ الیکشن میں وعدہ کیا تھا منتخب ہو کر بھی حلقے کے عوام کے درمیان رہوں گا، میرا حلقہ میرا گھر ہے اور کارکنان خاندان کے فرد کی طرح ہیں، آج بھی نہ صرف حلقہ میں موجود ہوں بلکہ کارکنان کے مسائل کو ترجیحی

 پی ٹی آئی کو کراچی میں دوسری باربھی جلسے کی اجازت سے انکار

کراچی(پی پی آئی)تحریک انصاف کوایک بارپھرکراچی میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے 5 مئی کو باغ جناح میں جلسہ کرنا تھا،پی پی آئی کے مطابق ڈی سی ایسٹ نے دوسری بار پھر جلسے کی اجازت سے انکار کردیا،تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت جلسے کا انعقاد کیا جانا تھا، پی ٹی آئی نے جلسے کیلئے نئی تاریخ پر غور شروع کردیا۔پی ٹی آئی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات علی بلوچ کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کو عدالت سے امید ہے،پی ٹی آئی کی درخواست پر 6 مئی کو عدالت میں سماعت ہے، عدالتی فیصلے کی

اضلاع کی خبریں

سعودیہ جانے والے 15 مسافر گرفتار،سگریٹ اور نسوار برآمد

کراچی(پی پی آئی)کراچی ایئرپورٹ حکام نے سعودیہ جانے والے 15 مسافروں کو گرفتار کیا ہے۔مذکورہ مسافر سگریٹ کے 40 ہزار ڈبے اورنسوار کے 640 پیکٹ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔پی پی آئی کے مطابق  ایئرپورٹ کے کسٹم حکام نے مذکورہ مسافروں کے سامان سے تلاشی کے دوران سگریٹ اور نسوار ضبط کی ہے۔گرفتار مسافر کراچی سے ریاض جارہے تھے۔

جرائم کی نیوز

انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،عوامی شکایات میں سندھ پولیس سرفہرست

کراچی(پی پی آئی)سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھ گئیں، جس میں سب سے زیادہ شکایات پولیس کے خلاف رہیں۔محکمہ انسانی حقوق سندھ نے 5 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، پی پی آئی کے مطابق جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 5 ماہ کے دوران 1271 انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں، جن میں حبس بے جا، ہراساں، مبینہ زیادتی، خودکشی،بدفعلی، قتل، اغوابرائے تاوان شامل ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد ابڑو کا کہنا ہے کہ سندھ میں سب سے زیادہ 786 شکایات پولیس کے خلاف رہیں، رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس کے بعد دوسرے

کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج، پاکستانی بھی شامل

 ٹورنٹو (پی پی آئی)کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی پولیس نے کینیڈین بینکوں میں جعلی دستاویزات پر اکاؤنٹس کھولنے کے الزام میں 12افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔کینیڈین پولیس کے مطابق ملزمان میں حمزہ بیگ، حسنین اکرم، ظل علی چوہدری، راشد اقبال، رانا فیصل مسعود خان، انمول کھرانہ، فہد بن موفیظ، عثمان سیف، علی ثنا، میاں محمد سعود، سبط حسین سید اور معید تنویر شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے سیکڑوں ڈیبیٹ،کریڈٹ کارڈ،3لاکھ ڈالر اور غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے جب کہ گرفتار ملزمان پر 40لاکھ ڈالرمالیت کے پیشگی قرضوں کی رقوم ہتھیانے کابھی

پشین میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 2 افسران شدید زخمی

پشین(پی پی آئی)صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس افسران شدید زخمی ہو گئے۔ بلوچستان کے ضلع پشین میں دہشت گردوں نے رات کے اندھیرے میں پولیس پر حملہ کر دیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2پولیس افسران شدید زخمی ہو گئے، ایس ایچ اور تھانہ صدر روزی خان لمڑ اور ڈی ایس پی عین الدین کاکڑ شدید زخمی ہو ئے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں یکے بعد دیگرے بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، افسوسناک خبر آ گئی دونوں زخمی پولیس افسران پشین سے کوئٹہ کے سول

اے این ایف کی کارروائیاں، 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد، 7ملزمان گرفتار

کراچی(پی پی آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس (ایاین ایف) نے 10 کارروائیوں میں 2 ٹن133 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ 7 ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں کراچی،کوئٹہ،قلعہ عبداللہ، حب،اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور،طورخم اور اٹک میں کی گئیں، کارروائی کے دوران دوٹن سے زائدچرس،5کلو600گرام ڈیازیپام برآمدکرلی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی میں 2کلو 400گرام افیون، ایک کلو860گرام آئس برآمدکی گئی، ایک اور کارروائی میں 580 گرام ہیروئن،14 گرام ویڈ برآمد کرلی گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

 لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد داخلی و خارجی راستے سیل

لاہور(پی پی آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد پولیس افسران میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔پی پی آئی کے مطابق پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد محکمہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، اعلیٰ حکام کی ہدایت پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا، شہر بھر میں فوری ناکہ جات لگانے کی ہدایت بھی جاری کر دی اور شہر میں جنرل ہولڈ اپ لگا دیا گیا، سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ پہننے اور گھر جاتے ہوئے اسلحہ ساتھ رکھنے کی ہدایت کر دی گئی۔