پاکستان سے پہلی حج پرواز9مئی کو روانہ ہو گی

کراچی(پی پی آئی)قومی ایئر لائن کے قبل از حج آپریشن کا آغازجمعرات9مئیسے ہوگا جو 10جون تک جاری رہے گا۔پی پی آئی کے مطابق قومی ایئر لائن تقریباً 34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائے گی،

متفرق
شہر

 حافظ نعیم ہفتہ کو کوئٹہ پہنچیں گے، استقبال کی تیاریاں جاری

کوئٹہ(پی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان  کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن ہفتہ 11 مئی کو دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، یہ ان کا مرکزی امیر منتخب ہونے کے بعد پہلا دورہ بلوچستان ہے، دورئے کے دوران وہ استقبالیہ تقریب میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے خصوصی خطاب کریں گے، پی پی آئی کے مطابق دریں اثنا صوبائی جنرل سیکرٹری زاہد اختر بلوچ اور امیر ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی کی قیادت میں مرکزی امیر کے استقبال و استقبالیہ تقریب کی تیاریاں جاری ہیں۔

انٹرسٹی بس اڈے بیرون شہر منتقل اور اندرون شہر کیلئے شٹل سروس شروع کا فیصلہ

کراچی(پی پی آئی)کراچیکے مصروف علاقوں تاج کمپلیکس، قیوم آباد، کریم آباد، کینٹ اسٹیشن میں قائم انٹر سٹی بس اڈے ختم کرنے، شہرسے باہر انٹر سٹی بس ٹرمنلز قائم کرنے اور دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے پر پابندی کے فیصلے پرسختی سے عملدرآمد کی ہدایت دی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق شہر کے مصروف علاقوں میں بس اڈوں شہریوں کو مشکلات اور ٹریفک دباؤ کا سامنا ہے، لہٰذا شہر کے اندر قائم انٹر سٹی بس اڈوں کو ختم کیا جائے گا اور ان کے لیے شہر کے باہر انٹر سٹی بس ٹرمنلز تعمیر کئے جائیں

شہرقائد میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے سگنلزکی بحالی اور لین مارکنگ  کا فیصلہ

کراچی(پی پی آئی)شہرقائد میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے سگنلزکی بحالی اور لین مارکنگ کی منظوری دی گئی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ٹریفک انجینئرنگ بیورو اور ٹریفک پولیس کو مل کر اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے نیز ٹریفک پولیس کو ملنے والی جرمانہ کی رقم سے ٹریفک سگنلز، روڈ، لین مارکنگ اور ٹریفک سائنز  نصب ہوں گے۔  

اضلاع کی خبریں

پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی آصف خان کے گھرپرحملہ

پشاور(پی پی آئی)تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی آصف خان نے اپنے گھر پر حملے کا مقدمہ ن لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی طارق اعوان کیخلاف درج کروا دیاہے۔پی پی آئی کے مطابق ایم این اے آصف خان کی مدعیت میں 7 اے ٹی اے سمیت دفعہ 148، 149، 452 اور 506 کے تحت مقدمہ تھانہ فقیرآباد میں درج کیا گیا اور ن لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی طارق اعوان کو نامزد کیا گیا ہے کہ 20 سے 22 افراد آصف خان کے ہجرہپر آئے اور گالم گلوچ کی، مسلح افراد نے ہجرے میں داخل ہونے کی کوشش کی، جاتے

جرائم کی نیوز

سعودیہ جانے والے 15 مسافر گرفتار،سگریٹ اور نسوار برآمد

کراچی(پی پی آئی)کراچی ایئرپورٹ حکام نے سعودیہ جانے والے 15 مسافروں کو گرفتار کیا ہے۔مذکورہ مسافر سگریٹ کے 40 ہزار ڈبے اورنسوار کے 640 پیکٹ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔پی پی آئی کے مطابق  ایئرپورٹ کے کسٹم حکام نے مذکورہ مسافروں کے سامان سے تلاشی کے دوران سگریٹ اور نسوار ضبط کی ہے۔گرفتار مسافر کراچی سے ریاض جارہے تھے۔

انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،عوامی شکایات میں سندھ پولیس سرفہرست

کراچی(پی پی آئی)سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھ گئیں، جس میں سب سے زیادہ شکایات پولیس کے خلاف رہیں۔محکمہ انسانی حقوق سندھ نے 5 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، پی پی آئی کے مطابق جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 5 ماہ کے دوران 1271 انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں، جن میں حبس بے جا، ہراساں، مبینہ زیادتی، خودکشی،بدفعلی، قتل، اغوابرائے تاوان شامل ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد ابڑو کا کہنا ہے کہ سندھ میں سب سے زیادہ 786 شکایات پولیس کے خلاف رہیں، رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس کے بعد دوسرے

کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج، پاکستانی بھی شامل

 ٹورنٹو (پی پی آئی)کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی پولیس نے کینیڈین بینکوں میں جعلی دستاویزات پر اکاؤنٹس کھولنے کے الزام میں 12افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔کینیڈین پولیس کے مطابق ملزمان میں حمزہ بیگ، حسنین اکرم، ظل علی چوہدری، راشد اقبال، رانا فیصل مسعود خان، انمول کھرانہ، فہد بن موفیظ، عثمان سیف، علی ثنا، میاں محمد سعود، سبط حسین سید اور معید تنویر شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے سیکڑوں ڈیبیٹ،کریڈٹ کارڈ،3لاکھ ڈالر اور غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے جب کہ گرفتار ملزمان پر 40لاکھ ڈالرمالیت کے پیشگی قرضوں کی رقوم ہتھیانے کابھی

پشین میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 2 افسران شدید زخمی

پشین(پی پی آئی)صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس افسران شدید زخمی ہو گئے۔ بلوچستان کے ضلع پشین میں دہشت گردوں نے رات کے اندھیرے میں پولیس پر حملہ کر دیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2پولیس افسران شدید زخمی ہو گئے، ایس ایچ اور تھانہ صدر روزی خان لمڑ اور ڈی ایس پی عین الدین کاکڑ شدید زخمی ہو ئے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں یکے بعد دیگرے بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، افسوسناک خبر آ گئی دونوں زخمی پولیس افسران پشین سے کوئٹہ کے سول

اے این ایف کی کارروائیاں، 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد، 7ملزمان گرفتار

کراچی(پی پی آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس (ایاین ایف) نے 10 کارروائیوں میں 2 ٹن133 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ 7 ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں کراچی،کوئٹہ،قلعہ عبداللہ، حب،اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور،طورخم اور اٹک میں کی گئیں، کارروائی کے دوران دوٹن سے زائدچرس،5کلو600گرام ڈیازیپام برآمدکرلی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی میں 2کلو 400گرام افیون، ایک کلو860گرام آئس برآمدکی گئی، ایک اور کارروائی میں 580 گرام ہیروئن،14 گرام ویڈ برآمد کرلی گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔