نان گزیٹڈ وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 12 فیصد اضافہ متوقع

اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین؎ کی تنخواہوں میں 10 سے 12 فیصد تک اوربی پی ایس ایک تا پندرہ کے ریٹائرڈ ملازمین بشمول ای او بی آئی پنشن میں 15فیصد اضافہ متوقع ہے  البتہ اس بارگریڈ 16سے22کی

متفرق
شہر

کراچی کی میمن گجراتی برادری نے یوم گجراتی بولی منایا

کراچی(پی پی آئی) کراچی کی میمن گجراتی برادری نے یوم گجراتی بولی منایا  اور گجراتی بولی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے والے ادیبوں شاعروں کے کردار کو سراہا۔پی پی آئی کے مطابق اس دن کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں میمن گجراتی سپریم کونسل کے سربراہ عبد الکریم میگھانی، عبدالقادر سلاٹ صا اور یوسف درباری  نے گجراتی بچاؤ تحریک کی ٹیم کو گلدستہ اور تحائف پیش کئے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر

 لاہور(پی پی آئی)عالمی فضائی الودگی کی درجہ بندی میں لاہور تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق باغوں کے شہر میں ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 184 ریکارڈ کی گئی۔ یو ایس قونصلیٹ 230، فیز8 ڈی ایچ اے میں شرح 225 ریکارڈ، سید مراتب علی روڈ پر فضائی آلودگی کی شرح 211ریکارڈ  کی گئی ہے۔

محمود آباد،لیاری،بلدیہ اورفیڈرل بی ایریا سے نئے بس روٹس کی منظوری

کراچی(پی پی آئی)چین سے درآمد شدہ بسوں کی ایک اور نئی کھیپ کراچی پہنچنے کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے پیپلز بس سروس کے منظور کالونی محمود آباد، بکرا پیڑی لیاری،بلدیہ اورفیڈرل بی ایریا و گلزار ہجری سے نئے  روٹس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ان روٹس  پر بسیں چلانے کا مطالبہ کیا جارہا تھا  جسے صوبائی حکومت نے منظور کر لیا ہے کہا جارہا ہے کہ نئے روٹس کی منظوری میں خاتون اول آصفہ بھٹو نے زیادہ دلچسپی لی ہے۔

اضلاع کی خبریں

کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج، پاکستانی بھی شامل

 ٹورنٹو (پی پی آئی)کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی پولیس نے کینیڈین بینکوں میں جعلی دستاویزات پر اکاؤنٹس کھولنے کے الزام میں 12افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔کینیڈین پولیس کے مطابق ملزمان میں حمزہ بیگ، حسنین اکرم، ظل علی چوہدری، راشد اقبال، رانا فیصل مسعود خان، انمول کھرانہ، فہد بن موفیظ، عثمان سیف، علی ثنا، میاں محمد سعود، سبط حسین سید اور معید تنویر شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے سیکڑوں ڈیبیٹ،کریڈٹ کارڈ،3لاکھ ڈالر اور غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے جب کہ گرفتار ملزمان پر 40لاکھ ڈالرمالیت کے پیشگی قرضوں کی رقوم ہتھیانے کابھی

جرائم کی نیوز

پشین میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 2 افسران شدید زخمی

پشین(پی پی آئی)صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس افسران شدید زخمی ہو گئے۔ بلوچستان کے ضلع پشین میں دہشت گردوں نے رات کے اندھیرے میں پولیس پر حملہ کر دیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2پولیس افسران شدید زخمی ہو گئے، ایس ایچ اور تھانہ صدر روزی خان لمڑ اور ڈی ایس پی عین الدین کاکڑ شدید زخمی ہو ئے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں یکے بعد دیگرے بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، افسوسناک خبر آ گئی دونوں زخمی پولیس افسران پشین سے کوئٹہ کے سول

اے این ایف کی کارروائیاں، 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد، 7ملزمان گرفتار

کراچی(پی پی آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس (ایاین ایف) نے 10 کارروائیوں میں 2 ٹن133 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ 7 ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں کراچی،کوئٹہ،قلعہ عبداللہ، حب،اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور،طورخم اور اٹک میں کی گئیں، کارروائی کے دوران دوٹن سے زائدچرس،5کلو600گرام ڈیازیپام برآمدکرلی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی میں 2کلو 400گرام افیون، ایک کلو860گرام آئس برآمدکی گئی، ایک اور کارروائی میں 580 گرام ہیروئن،14 گرام ویڈ برآمد کرلی گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

 لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد داخلی و خارجی راستے سیل

لاہور(پی پی آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد پولیس افسران میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔پی پی آئی کے مطابق پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد محکمہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، اعلیٰ حکام کی ہدایت پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا، شہر بھر میں فوری ناکہ جات لگانے کی ہدایت بھی جاری کر دی اور شہر میں جنرل ہولڈ اپ لگا دیا گیا، سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ پہننے اور گھر جاتے ہوئے اسلحہ ساتھ رکھنے کی ہدایت کر دی گئی۔

 فیصل آباد موٹر وے پر ڈاکوؤں نے لیویز اہلکاروں، متعدد مسافروں کو لوٹ لیا

فیصل آباد (پی پی آئی) فیصل آباد کے قریب موٹر وے ایم تھری پر ڈاکوؤں نے گاڑیاں روک کر  لیویز اہلکاروں سمیت کئی مسافروں کو لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق کوئلے کا کاروبار کرنے والا سیالکوٹ کا رہائشی تاجر بلوچستان میں کوئلے کی کان پر جارہا تھا، سکیورٹی کے لیے تین لیویز  اہلکار بھی تاجر کے ساتھ تھے۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم تھری پر سمندری انٹرچینج کے قریب ڈاکوؤں نے تاجر کی گاڑی کو روک کر اسلحہ تان لیا۔ ملزمان نے موبائل فونز، نقدی اور  لیویز اہلکاروں سے ان کا سرکاری اسلحہ بھی

تونسہ شریف کی ھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام،7اہلکارزخمی

تونسہ شریف (پی پی آئی) پنجاب پولیس نے جھنگی چیک پوسٹ پر رات گئے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے 2 ماہ بعد ایک بار پھر جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، پی پی آئی کے مطابق پنجاب پولیس کے پہلے سے الرٹ جوانوں نے 03 گھنٹے بہادری سے لڑتے ہوئے دہشتگردوں کا حملہ ایک بار پھر ناکام بنا دیا۔ترجمان کے مطابق  دہشت گرد جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے تعینات اہلکاروں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے، 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر